مندرجات کا رخ کریں

سنسکرت کالج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سنسکرت کالج
قسمعوامی
قیام1824, 2016 as university
وائس چانسلرپولا بنرجی[1]
مقامکالج اسٹریٹ، کولکاتا
کیمپسurban
ویب سائٹsanskritcollegeanduniversity.org.in

سنسکرت کالج کلکتہ، مغربی بنگال میں واقع ایک ریاستی یونیورسٹی[2] ہے جہاں سنسکرت زبان، پالی زبان، لسانیات، قدیم ہندوستان اور عالمی تاریخ پر انڈر گریجویٹ کی ڈگری دی جاتی ہے۔

سنسکرت کالج کلکتہ یونیورسٹی سے ملحق ہے۔ 1 جنوری سنہ 1824ء کو کالج کا قیام عمل میں آیا۔ اس لحاظ سے اس کالج کا برصغیر ہند کے قدیم کالجوں میں شمار ہوتا ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

1 جنوری 1824ء کو جیمز پرنسپ اور ٹامس بیبنگٹن مکالے کی سفارش پر سنسکرت کالج کی بنیاد رکھی گئی۔ اس وقت لارڈ امھیریسٹ گورنر جنرل تھے۔ سنسکرت کے معروف عالم مہیش چندر نیائے رتن بھٹاچاریہ اس کالج کے اٹھارہ برس صدر مدرس رہے۔ برطانوی عہد کے بنگال میں تعلیمی نظام کی اصلاح و ترقی میں مہیش چندر کا فیصلہ کن کردار رہا ہے۔ سنسکرت کی تعلیم میں ٹول نظام پر نظر ثانی کی اور نئے اپادھیوں (القاب) کو متعارف کرایا۔

تاہم یہ ادارہ اس وقت زیادہ مشہور ہوا جب سنہ 1851ء میں ایشور چندر ودیا ساگر اس کے صدر مدرس بنے، انھوں نے برہمن بچوں کے علاوہ دوسری ذاتوں کے بچوں کو بھی ادارے میں داخلہ دلوایا۔

سنہ 1824ء سے 1851ء تک کالج میں صدر مدرسی کا کوئی عہدہ نہ تھا، بلکہ ادارے کی سربراہی ایک معتمد کے سپرد ہوتی۔ سنہ 1851ء سے یہ عہدہ قائم ہوا اور ایشور چندر اس کے صدر مدرس بنائے گئے۔[3]

یونیورسٹی میں تبدیلی

[ترمیم]

سنسکرت کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ 17 دسمبر 2015ء کو سنسکرت کالج اینڈ یونیورسٹی، ویسٹ بنگال بل 2015 کے تحت منظور ہوا۔ 19 فروری 2016ء کو یونیورسٹی بنی اور 15 جون 2016ء کو یونیورسٹی کا باقاعدہ آغاز ہوا جب اس کے پہلے شیخ الجامعہ دلپ کمار موہنتا نے ادارے میں قدم رکھا۔[4]

کیمپس

[ترمیم]

سنسکرت کالج کلکتہ کے وسط میں موجود کالج اسٹریٹ پر واقع ہے۔ کالج کی ہندو اسکول، پریزیڈنسی یونیورسٹی، کلکتہ یونیورسٹی اور انڈین کافی ہاؤز سے قربت اس کی مرکزیت میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "About the Vice-Chancellor"۔ sanskritcollegeanduniversity.org.in۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2018 
  2. "List of State Universities as on 29.06.2017" (PDF)۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (بھارت)۔ 29 جون 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جولائی 2017 
  3. Sanskrit College: About، sanskritcollege.co.in (archive version). Retrieved 7 Dec 2017.
  4. "History"۔ sanskritcollegeanduniversity.org.in۔ The Sanskrit College & University۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2017 

بیرونی روابط

[ترمیم]