سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی
新疆医科大学
Burhan.png
شعار Assiduous, Diligent, Devoted, Creative
قسم عوامی جامعہ
قیام 1956
Halmurat Upur
تدریسی عملہ
1,520
انڈر گریجویٹ 13,000
پوسٹ گریجویٹ 2,039
مقام ارومچی، Flag of the People's Republic of China.svg چین
کیمپس شہری علاقہ, 1954.6 acres
ویب سائٹ www.xjmu.edu.cn

سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی (انگریزی: Xinjiang Medical University) (ایکس ایم یو) (آسان چینی حروف:新疆医科大学، پینین:Xīnjiāng Yīkē Dàxué;، اویغور زبان:شىنجاڭ تىببىي ئۇنىۋېرسىتېت ) سنکیانگ کے دار الحکومت ارومچی میں ایک طبی درس گاہ ہے۔اسکی بنیاد 1998ء میں چینی قومی وزارت برائے چین نے رکھی تھی۔ اس کا نام جیانگ زمین نے رکھا تھا۔ یونیورسٹی میں طب کی خاص تعلیم دی جاتی ہے۔ طب کے علاوہ مینیجمینٹ اور لسانیات کی تعلیم کا بھی اچھا انتظام ہے۔ انڈرگریجویٹ طلبا کے لئے 25 مخصوص پروگرم اور اکیڈمک کے لئے 17 مخصوص پروگرام ہیں۔ ایکس ایم یو نے اب تک 50 ہزار طلبا کو تعلیم سے آشنا کی اہے۔[1] 2010ء میں 13100 طلبا نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور 5405 اساتذہ کا تقرر ہوا تھا۔

یونیورسٹی کے فارغین پاکستانی سفیر سردار محمد مسعود خان اور سعودی عرب سفارتخانہ کے نمائندہ صالح الاصغری کے ساتھ

تاریخ[ترمیم]

صدرنشین ماؤ زے تنگ اور وزیر اعظم چین چو این لائی نے وزارت تعلیم برائے چین کو حکم دیا کہ وزارت سوویت اتحاد برائے خارجی امور کے ساتھ مل کر سکنیانگ کے شہر دیہوا (اب Ürümqi) میں ایک طبی مرکز کا قیام کیا جائے۔[2] روایتی چینی میڈیکل یونیورسٹی کی رہنمائی میں سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی۔اپنی 60 سالہ تاریخ میں ایک ایم یو نے چینی کمیونسٹ پارٹی سمیت دیگر ریاستی اور ملکی تنظیموں اور افسران کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔

بنیادی ڈھانچہ[ترمیم]

فی الحال ایک ایم یو میں 8 طبی کالج ہیں؛ میڈیکل کالج، پبلک ہیلتھ کالج، ٹریڈیشنل میڈیکل کالج، بیسک میڈیکل سائنسز کالج، فارمیسی کالج، نرس ٹریننگ کالج، کنٹی نونگ ایجوکیشن کالج اور ووکیشنل کالج۔[3]

فیکلٹی[ترمیم]

2010ء میں مدرسین بالترتیب 1163 پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر تھے اور 4290 افراد پر مشتمل دیگر شعبہ جات کا عملہ تھا۔[4] یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ اور ماسٹر کورس کے لئے 400 نگرانوں کو مقرر کیا ہے۔[5]

کیمپس[ترمیم]

یونیورسٹی کیمپس میں کئی عمارتیں ہیں۔ان میں زیادہ تر سنکیانگ میں روسی عہد حکومت کی بھی عمارتیں موجود ہیں۔ سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی کیمپس ٹیکنالوجی سے آراستہ عمارتیوں، بہترین کتب خانہ، کینٹین، ہسپتال اور ٹریننگ سنٹروں پر مشتمل ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Xinjiang Medical University"۔ 16 نومبر 2006۔ مورخہ 8 جنوری 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 نومبر 2008۔
  2. "Urumqi: How Bazaar!"۔ Community.travelchinaguide.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2010۔
  3. "Collaboration with Xinjiang Medical University, China"۔ FRONTIER MEDICAL COLLEGE ABBOTTABAD - PAKISTAN۔ Frontier Medical College۔ مورخہ 14 مارچ 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2012۔
  4. "Collaboration with Xinjiang Medical University, China"۔ FRONTIER MEDICAL COLLEGE ABBOTTABAD - PAKISTAN۔ Frontier Medical College۔ مورخہ 14 مارچ 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2012۔
  5. "Xinjiang Medical University"۔ 16 نومبر 2006۔ مورخہ 8 جنوری 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 نومبر 2008۔