سنگترہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سنگترہ، موسمی پھل ہے اسے سرما کی سوغات کہا جاتا ہے اس کا تعلق Citrus خاندان سے ہوتا ہے۔
مالٹا،سنگترہ، گرے فروٹ، مٹھا اورکاغذی لیموں ترشاوہ (Citrus) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
یہ پھل ترش اور میٹھے ذائقہ کا ہوتا ہے۔ سنگترہ کے درخت کی لمبائی 9تا 10 میٹر ہوتی ہے، اس کے پھول انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں۔ سنگترہ کو وٹامن سی کا گودام کہا جاتا ہے۔ 100 گرام سنگترہ میں 11.75 گرام کاربوہائیڈریٹ،9.35 گرام شوگر،2.4 گرام فائبر، 0.12 گرام فیاٹ، 0.94 گرام پروٹین، وٹامن 53 ملی گرام کے علاوہ وٹامن اے، بی ،ای میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم، آئرن اور زنک بھی کافی مقدر میں پایاجاتاہے۔ سنگترہ نہ صرف خوشنما بلکہ خوش ذائقہ پھل بھی ہے۔ یہ موسم سرما کا خاص پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت ہی مفید مانا گیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]