سنگ صبور (فلم)
Appearance
سنگ صبور (انگریزی: The Patience Stone) 2012ء کی افغان فلم ہے۔ یہ افغان فرنچ مشترکہ پیشکش ہے۔ یہ ایک ایسی جوان عورت کی کہانی ہے جو سنگِ صبور کو اپنی بپتا بتارہی ہے ـ یہاں مگر سنگِ صبور کوئی پتھر نہیں بلکہ اس کا نیم مردہ بوڑھا شوہر ہے ـ شوہر جنگ متاثر ہونے کی وجہ سے نہ ہل جُل سکتا ہے اور نہ بول سکتا ہے ـ وہ ساکت و صامت حالت میں اپنی بیوی کی خفیہ زندگی سے آشنا ہوتا رہتا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار Jean-Claude فرانس سے جبکہ مرکزی اداکارہ گل شیفتہ کا تعلق چونکہ ایران سے ہے۔