سنہری اصول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سنہری اصول (Golden Rule) ایک بنیادی اخلاقی اصول ہے جو تمام مذاہب اور معاشروں میں موجود ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ "دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرو جس سلوک کی توقع تم ان سے کرتے ہو"۔ یہ اصول انسانی حقوق کا بنیادی جزو ہے۔ فلسفیوں اور نبیوں نے اسے مختلف انداز میں بیان کیا ہے:

  • "دوسروں کو تکلیف نہ دو تاکہ دوسرے بھی تمھیں تکلیف نہ دیں۔"-محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
  • "تم نہ بدلہ لو گے، نہ ہی اپنے لوگوں کے بچوں کے خلاف کوئی نفرت اپنے دل میں رکھو گے، تم اپنے ہمسائے سے محبت کرو گے جیسا کہ تم اپنے آپ سے کرتے ہو"-موسیٰ
  • "یہ کام کا اصول ہے، دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو تم نہیں چاہتے کہ تمھارے ساتھ بھی کیا جائے۔"-مہابھارت
  • "جو تمھیں اپنے لیے پسند نہیں ہے، وہ دوسروں کے لیے نہ چاہو"-کنفیوشس
  • "جو تمھارے لیے قابل نفرت ہے، وہ دوسروں کے لیے نہ چاہو۔"-ہلل
  • "دوسروں کے لیے وہی کرو جو تم چاہتے ہو کہ دوسرے تمھارے ساتھ کریں۔"-عیسی

حوالہ جات[ترمیم]