سوئی سدرن گیس کمپنی کرکٹ ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سوئی سدرن گیس کمپنی کرکٹ ٹیم پاکستان کی کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم ہے، یہ ٹیم 2007-08 سے 2009-10ء کی قائداعظم ٹرافی میں شرکت کر چکی ہے۔

میچوں کی تفصیل[ترمیم]

اس ٹیم کو 2006-07ء میں غیر فرسٹ کلاس گریڈ 2 کی پیٹرنز ٹرافی جیتنے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا اجازت نامہ ملا۔[1]

2007-08ء کی قائد اعظم ٹرافی میں یہ ٹیم ٹرافی میں شامل گیارہ ٹیموں میں ساتواں، 2008-09ء میں نواں اور 2009-2010ء میں دسواں درجہ حاصل کر سکی۔ انھوں نے 29 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جن میں سے 3 جیتے، 11 ہارے اور 15 بے نتیجہ رہے۔ پاکستان میں جب فرسٹ کلاس کرکٹ کو دوبارہ متعارف کروایا گیا تو اس ٹیم کو فرسٹ کلاس کا درجہ نہ دیا گیا لیکن وہ پیڑنز ٹرافی میں محکمہ جاتی ٹیموں کے خلاف گریڈ۔2 کی کرکٹ کھیلتی رہی۔[2] اس ٹیم نے 2013-14ء میں یہ مقابلہ جیتا۔[3]

مشہور کھلاڑی[ترمیم]

واپڈا کرکٹ ٹیم کے خلاف 2007-08ء میں سہیل خان نے 189 سکور دے کر 16 وکٹیں حاصل کیں۔[4] یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی نے ایک میچ میں 16 وکٹیں حاصل کی ہوں۔[5] 2007-08 میں سہیل خان نے 18.41 کی اوسط سے 65 وکٹیں حاصل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔[6] سوئی ساؤدرن گیس کے پہلے میچ میں جو سہیل خان کا بھی پہلا فرسٹ کلاس میچ تھا، سہیل خان نے میچ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔[7]

اس ٹیم کے کپتان سعید بن ناصر رہے ہیں جو اس ٹیم میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انھوں نے سات سنچریوں کے ساتھ 43.62 کی اوسط سے 1876 دوڑیں بنا رکھی ہیں۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بمقابلہ سوئی ساؤدرن گیس کارپوریشن 2006-07
  2. "سوئی ساؤدرن گیس کمپنی کرکٹ ٹیم کے میچوں کی تفصیل"۔ 12 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2015 
  3. کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بمقابلہ سوئی ساؤدرن گیس کمپنی کرکٹ ٹیم 2013-14ء
  4. سوئی ساؤدرن گیس کمپنی کرکٹ ٹیم بمقابلہ واپڈا کرکٹ ٹیم 2007-08ء
  5. وزڈن 2009، صفحہ۔ 1238
  6. قائد اعظم ٹرافی 2007-08ء میں گیند بازوں کی اوسط
  7. پاکستان کسٹمز بمقابلہ سوئی ساؤدرن گیس کمپنی 2007-08
  8. سعید بن ناصر کی بلے بازی بلحاظ ٹیم

بیرونی روابط[ترمیم]

  • کرکٹ آرکائیو پر سوئی ساؤدرن گیس کمپنی کرکٹ ٹیم کے میچوں کی تفصیل