سوائی مادھوپور
سوائی مادھوپور ضلع سوائی مادھوپور ، راجستھان، بھارت کا ایک شہر اور میونسپل کارپوریشن ہے۔ یہ راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کا ایک انتظامی مرکز بھی ہے اور یہ بھرت پور کمنشنریٹ کے تحت آتا ہے۔ [1] سوائی مادھوپور کے نزدیک رنتھمبور نیشنل پارک ہے جس سوائی مادھوپور ریلوے اسٹیشن سے 7 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ ایک یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔
محل وقوع[ترمیم]
سوائی مادھوپور صوبہ راجستھان کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس کا محل وقوع وندھیہ سلسلہ کوہ کا جنوبی ایکسٹینشن ہے۔ [2] یہ شہر جے پور سے تقریباً 121 کلو میٹر (75 میل) کی مسافت پر آباد ہے۔ [3] شہر کے جنوب میں بناس ندی ہے۔ [4] شہر کے مشرق میں پربتی ندی کے آس پاس صوبہ مدھیہ پردیش میں واقع کونو پناہ گاہ جنگلی حیات ہے۔
تاریخ[ترمیم]
سوائی مادھوپور کو ایک منظم شہر کے طور پر جے پور کے مہاجاراجا مادھو سنگھ اول (1751–1768) نے بسایا تھا۔ [5] اس کی تعمیر کا کام 19 جنوری 176#ء کو شروع ہوا اور سوائی مادھوپور اس دن کے یوم تعمیر کے طور پر مناتا ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Abram D.The Rough Guide to India Rough Guides, 2003. p. 178. آئی ایس بی این 1843530899
- ↑ Hironi K. Landuse Planning and Geomorphology: A Study of Sawai Madhopur Concept Publishing Company, 1991. p12 and 17. آئی ایس بی این 8170223504
- ↑ Jaipur to Sawai Madhopur Make my trip website, route planner. Accessed 30 ستمبر 2017
- ↑ Jain S. K. et al Hydrology and Water Resources of India Springer Science & Business Media, 2007. p. 353 آئی ایس بی این 1402051808
- ↑ Taknet D. Jaipur: Gem of India IntegralDMS, 2016. آئی ایس بی این 1942322054