سوار محمد حسین
ظاہری ہیئت
| سوار محمد حسین | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 18 جون 1949ء جاتلی ، ضلع راولپنڈی ، تحصیل گوجر خان ، پنجاب |
| وفات | 10 دسمبر 1971ء (22 سال) ظفروال شکرگڑھ سیکٹر ، شکر گڑھ ، پنجاب |
| طرز وفات | لڑائی میں ہلاک |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | فوجی افسر |
| عسکری خدمات | |
| شاخ | پاک فوج ، 20 لانسرز |
| عہدہ | سوار (1966–1971) |
| لڑائیاں اور جنگیں | پاک بھارت جنگ 1971ء |
| درستی - ترمیم | |
محمد حسین، (سوار محمد حسین شہید)، 18 جون 1949ء کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک گاؤں ڈھوک پیر بخش (جو اب ان کے نام کی مناسبت سے ڈھوک محمد حسین اور ڈھوک نشان حیدر کے نام سے موسوم کی جا چکی ہے) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 3 ستمبر 1966ء میں سترہ سال کی کم عمری میں پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود عملی جنگ میں بھر پور حصہ لیا۔
مرتبۂ شہادت
[ترمیم]انھوں نے پاک بھارت جنگ میں حصہ لیا اور 10 دسمبر 1971ء کو شام 4 بجے بھارتی فوج کی مشین گن سے نکلی گولیاں ان کے سینے پر لگیں اور وہ وہیں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انھیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔
تصاویر
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- سوار محمد حسین شہید کا تعارفآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ itspakistan.net (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
زمرہ جات:
- 1949ء کی پیدائشیں
- 18 جون کی پیدائشیں
- 1971ء کی وفیات
- 10 دسمبر کی وفیات
- بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی شخصیات
- بیسویں صدی کی پاکستانی عسکری شخصیات
- بیسویں صدی کی عسکری شخصیات
- پاک بھارت جنگ 1971ء کی شخصیات
- پنجابی شخصیات
- تحصیل گوجرخان
- ضلع راولپنڈی کی شخصیات
- عہدیداران پاک فوج
- کارکنان پاک فوج
- گوجر خان کی شخصیات
- میدان جنگ میں شہید ہونے والے پاکستانی عسکری کارکنان
- نشان حیدر یافتگان
- 1971ء پاک بھارت جنگ کی پاکستانی عسکری شخصیات