سواستھانی
سواستھانی (Swasthani) ایک ہندو دیوی ہے جو نیوراج بادشاہ اور چندراوتی ملکہ کے لیے خوش بختی کی ڈمہ دار ہے۔
سواستھانی کتھا
[ترمیم]سواستھانی براتا کتھا(Swasthani Brata Katha) ایک کہانی ہے جو ایک ماہ تک ہو روز سنائی جاتی ہے۔ اس کہانی کو نیپال میں ہونے والے ہندو تہوار کے دوران میں سنایا جاتا ہے۔
تہوار
[ترمیم]نیپال میں یہ ہندو تہوار سواستھانی ایک مکمل چاند سے دوسرے چاند تک جاری رہتا ہے۔ اس تہوار میں ہندو دیویوں، دیوتاؤں کے قصے کہانیاں، سنے اور سنائے جاتے ہیں۔
زیادہ تر جنوری، فروری میں شروع ہونے والے ایک ماہ پر محیط تہوار میں اکتیس ابواب پر مشتمل سواستھانی کھتا سنائی جاتی ہے۔ تہوار میں شمولیت کا ایک مقصد خاندان کی خوش حالی، اچھے شریک حیات کی خواہش اوردیگر مرادیں بھی ہوتا ہے۔
تہوار کی ایک رسم یگایا کے دوران میں ہندومذہب کے پیروکار دیوتا شیوا کی پوری رات پوچا کرتے ہیں اور اشنان بھی کیا جاتا ہے۔
خواتین زیادہ تر سرخ رنگ کے لباس پہن کربھجن گاتی اور پوچا کرتی ہیں، جبکہ سادھو لڑھک، لڑھک کر دیویوں، دیوتاؤں کی آشیرباد حاصل کرتے ہیں۔ تہوار کے اختتام پر کھانے پینے کی چیزوں کے نذارنے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]
پیش نظر صفحہ ہندو مت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |