سوالنامہ
سوالنامہ (انگریزی: Questionnaire) ایک تحقیقی آلہ ہے جس میں کہ کئی قسم کے سوالات یا استفسارات ہوتے ہیں تاکہ اطلاعات کو مختلف جواب دہندوں کے یہاں سے یک جا کیا جا سکے۔ سوالناموں کو اسٹاٹیسٹیکس سوسائٹی آف لندن نے 1838ء میں ایجاد کیا تھا۔
حالانکہ سوالناموں کو اکثر اس طرح سے تیار کیا جاتا ہے کہ شماریاتی تجزیہ کیا جا سکے، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر بار ایسا ہو۔
سوالناموں میں عام طور سے تین قسم کے سوالات ہوتے ہیں:
ہمہ انتخابی سوالات، جیسے کہ
کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
(a) ہاں (b) نہیں (c) تھا، مگر اب طلاق یافتہ ہوں (d) کہنا نہیں چاہتا۔
جیسے کہ
کیا آپ نے گریجویشن مکمل کیا؟ ہاں / نہیں
کھلے سوالات:
اس ملک کی ترقی کے لیے اپنی تجاویز دیجیے۔
کچھ سوالناموں میں پیمائش کا پہلو ہوتا ہے، جیسے کہ: ایک سے پانچ تک کے عددی اضافے کو ملا کر بتایئے کہ آپ یہ فلم کیسی لگی؟
اس پیمائشی طرز پر 5 سے مراد زبردست، 4 سے مراد بہت اچھی، 3 اوسط، 4 خراب اور 1 ناقص یا ناگفتہ بہ ہے۔
جدید دور میں اکثر کالجی طلبہ سوالناموں کی مدد ایک تحقیقی رپورٹ تیار کرتے ہیں۔ ان جوابات سے گراف اور جداول تیار کیے جاتے ہیں جن سے تجزیہ میں مدد ملتی ہے اور معلومات کو دیدہ زیب انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔