سوامی ستیہ متر آنند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوامی ستیہ متر آنند
معلومات شخصیت
پیدائش 19 ستمبر 1932ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگرہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 جون 2019ء (87 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہری دوار  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ہندو مت
اعزازات

سوامی ستیہ متر آنند (انگریزی: Swami Satyamitranand) (ولادت: 19 ستمبر 1931ء، وفات: 25 جون 2019ء) ہندو گرو تھے۔ ان کی ولادت آگرہ (اتر پردیش، بھارت) میں ہوئی تھی اور ان کا پیدائشی نام امبیکا پرساد تھا۔[1] جیوتی مٹھ میں انھیں جگت گرو شنکر آچاریہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جون 1969ء میں دنیا بھر میں سناتن دھرم کی تبلیغ کرنے کے لیے انھوں نے اپنے جگت گرو شنکرآچاریہ کے اعزاز سے دستبرداری لے لی کیونکہ اس وقت کسی بھی شنکرآچاریہ کا بھارت میں رہنا ضروری ہوتا تھا۔ وہ بھارت ماتا مندر (معبدہردوار کے مؤسس بھی ہیں جس کا افتتاح وزیر اعظم اندرا گاندھی 15 مئی 1983ء میں کیا تھا۔ انھوں نے سماویہ سیوا تنظیم کی بنیاد بھی رکھی۔[2] 1988ء میں قائم کردہ اس تنظیم کا مقصد پہاڑی علاقوں کے قبائلی لوگوں کو مفت تعلیمی اور طبی سہولیات مہیا کرنا تھا۔ انھوں نے دنیا بھر میں سماویہ پریوار، سماویہ کوتیر اور کئی آشرم کھولے اور متعدد سماجی، روحانی اور مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ انھوں نے گذشتہ پانچ دہائی میں دنیا بھر کا سفر کیا اور کئی ممالک میں ان کے مریدین کی ایک بڑی تعداد ہے۔ وہ اہم ملک جہاں ان کے مریدین کثرت سے پائے جاتے ہیں، یوگانڈا سمیت افریقا کے کئی ممالک، انگلستان، جرمنی، سویزر لینڈ،نیدرلینڈز، ریاستہائے متحدہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، سنگاپور، فجی، موریشس اور فلپائن ہیں۔[3]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

سوامی ستیہ مترآنند کی ولادت 19 ستمبر 1931ء کو آگرہ شہر میں ہوئی۔ ان کے والد شوا شنکر پانڈے اور والدہ تریوینی دیوی خالص برہمن خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ والد استاد تھے اور انھوں نے اس وقت کے صدر بھارت سروپلی رادھا کرشنن کے ہاتھوں قومی اعزاز حاصل کیا تھا۔ سوامی جی نے آگرہ یونیورسٹی کے ہندی اور سنسکرت سے ایم اے کیا۔ انھوں نے ہندی زبان و ادب میں ساہتیہ رتن حاصل کیا۔ انھوں نے وارانسی ودیا پیٹھ سے شاستری ڈگری بھی لی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد ان کی ولاقات سوامی وید ویاس نند سے ہوئی جنھوں نے سوامی ستیہ مترآنند کو اپنی شاگردی میں قبول کر لیا اور انھیں سنیاس دلواکر ان کا نام سوامی ستیہ مترآنند رکھا۔

شنکر آچاریہ[ترمیم]

27 سال کی عمر میں سوامی ستیہ آنندکو جیوتی مٹھ کے شمالی ماٹھ، اترمنیہ مٹھ کا جگت گرو شنکر آچاریہ بنایا گیا۔ جون 1969ء میں سوامی جی نے جگت گرو شنکرآچاریہ جیسا معتبر عہدہ تیاگ دیا اور انسانیت کے لیے سماجی، روحانی و تعلیمی کام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ سناتن دھرم کی تبلیغ کرسکیں اور دنیا میں امن و سکون کی فضا قائم کریں۔ حکومت ہند نے انھیں 2015ء میں پدم بھوشن سے نوازا۔[4]

بھارت ماتا مندر[ترمیم]

بھارت مندر ایک مئی منزلہ عمارت ہے جسے بھارت ماتا (مادر وطن) کے لیے بنایا گیا۔ اس کا افتتاح 15 مئی 1983ء میں اندرا گاندھی نے دریائے گنگا کے ساحل پر کیا تھا۔ یہ سوامیہ آشرم کے جوار میں واقع ہے اور آٹھ منزلہ عمارت ہے۔ اس کی کل اونچائی 180 فٹ (55 میٹر) ہے۔ ہر منزل تاریخ ہند کے ایک عہد کی عکاسی کرتی ہے۔ اور یہ عہد راماین سے لے کر آزادی تک کا ہے۔ پہلی منزل پر بھارت ماتا کا ایک مجسمہ ہے۔ دوسری منزل پر شور مندر ہے جو بھارت کے عظیم جاں بازوں کے لیے وقف ہے۔ تیسری منزل مترو مندر ہے جو بھارت کی عظیم خواتین کے لیے وقف ہے جیسے میرا بائی، میتری وغیرہ۔ چوتھی منزل پر ہر مذہب کے بڑے صوفیا اور سنتوں کی تصاویر اور مجسمے ہیں۔ پانچویں منزل پر ایک اسمبلی ہال ہے جس کی دیواروں پر بھارت کے تمام مذاہب کو دکھایا گیا ہے اور بھارت کے مختلف صوبوں کی تاریخ اور خوبصورتی کو دکھاتے ہوئے نقاشی کی گئی ہے۔ چھٹی منزل پر دیوی شکتی کے کئی مجسمے اور ان کے کئی اوتار کو دکھایا گیا ہے۔ ساتویں منزل پر بھگوان وشنو کے تمام اوتار وراجمان ہیں۔ آٹھویں منزل پر بڑے بھگوان شیو کا مندر ہے۔ یہاں سے زائرین سلسلہ کوہ ہمالیہ اور ہردوار کا خوبصورت نظارہ کر سکتے ہیں۔ یہیں سے سپتا سروور کا مکمل دیدار ہوتا ہے۔یہ مندر سابق شنکرآچاریہ سوامی مہا منڈلیشور کے آشرواد سے بنایا گیا ہے۔ 1998ء سوامی ستیہ مترآنند کے افتتاح کے بعد اس مندر کی کئی شاخیں بھارت کے متعدد شہروں میں کھولی جا چکی ہیں جیسے رینوکوٹ، جبل پور، جودھپور، اندور اور احمد آباد وغیرہ۔

وفات[ترمیم]

طویل علالت کے بعد 25 جون 2019ء کی صبح وفات پا گئے، ان کی وفات پر نائب صدر وینکائیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دُکھ کا اظہار کیا۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Birth date"۔ 20 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2019 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 27 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2019 
  3. "Bharatmatamandir"۔ 26 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2019 
  4. "Padma Awards 2015"۔ Press Information Bureau۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2015 
  5. "VP Venkaiah Naidu, PM Modi condole death of spiritual leader Swami Satyamitranand | India News - Times of India"۔ The Times of India