سوبھیتا ڈھلی پالا
سوبھیتا ڈھلی پالا (پیدائش: 31 مئی 1993ء) ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بنیادی طور پر ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ سوبھیتا فیمینا مس انڈیا 2013ء مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں اور مس ارتھ 2013ء مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ سوبھیتا نےانوراگ کشیپ کی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فلم رمن راگھو 2.0 (2016ء) سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ تیلگو جاسوس فلم گوڈاچاری (2018ء) اور ایمیزون ویڈیو ڈراما سیریز میڈ ان ہیون (2019ء) میں اداکاری کر چکی ہیں۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]سوبھیتا 31 مئی 1993ء کوآندھرا پردیش بھارت میں تیلگو برہمن خاندان میں ہوئی [1] ۔ ان کی پرورش وساکھاپٹنم وشاکھاپٹنممیں ہوئی۔ [2] وہ فلموں میں کام کے حصول اور ممبئی یونیورسٹی کے کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے وساکھاپٹنم سے ممبئی چلی گئیں۔ وہ بھرت ناتیم اور کوچی پوڑی میں تربیت یافتہ کلاسیکی رقاصہ بھی ہیں۔ [3]
پیشہ ورانہ زندگی
[ترمیم]فیمینا مس انڈیا جنوب (فیمینا مس انڈیا کا علاقائی مقابلہ) 2013ء جیتنے کے بعد، انھوں نے مس اسٹائلش ہیئر، مس ایڈونچرس اور مس فیشن آئیکن، مس ٹیلنٹ، مس ڈیجیٹل ڈیوا اعزازات بھی جیتے۔ اس کے بعد ، انھیں فیمینا مس انڈیا 2013ء قرار دیا گیا۔ وہ کنگ فشر کیلنڈر 2014ء میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ انھوں نے اپنے فلم کیریئر کی شروعات انوراگ کیشپ کی فلم رامن راگھو 2 کے ساتھ سال 2016ء میں کی [4] اور جولائی 2016ء میں کیشپ کی پروڈکشن کمپنی فینٹم فلمز کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ بھی کر لیا۔ [5] [6]
کنیز فلم فیسٹیول 2016ء میں فلم کا پریمیئر ہوا ، جہاں انھیں ناقدین نے بہترین معاون کارکردگی کے لیے نامزد کیا۔ اگست 2016ء کے اوائل میں ، انھوں نے دو فلموں ، کالاکانڈی (اکشت ورما بطور ہدایت کار) اور شیف (راجا مینن بطور ہدایتکار) میں سیف علی خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ [7] [8] 2018ء میں ، سوبھیتا اپنی پہلی تیلگو فلم گڈاچاری میں نظر آئیں۔ [9] اس نے ایمیزون پرائم سیریز "میڈ ان ہیون" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ [10] 2019ء میں نیٹ فلکس کی ایک سیریز میں کام کیا جو ناول پر مبنی ہے۔ [11]
2019ء میں تیلگو سینما کے لیے موہن داس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "موتھن" میں کام کیا۔ [12] [13]
بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "embody the spirit of Vizag: Sobhita Dhulipala"۔ 2020-03-22 کو "I اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-22
- ↑ "Dhulipala's journey: From Vizag to Bollywood"۔ 2020-03-22 کو "Sobhita اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-30
- ↑ "I want to try everything, says Raman Raghav 2.0 actor Sobhita Dhulipala"۔ 26 جون 2016
- ↑ "Sobhita’s "dream debut in 'Raman Raghav 2.0'"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-03
- ↑ "Anurag "Kashyap's faith in me valuable: Sobhita Dhulipala"۔ 3 ستمبر 2016
- ↑ "Raman Raghav 2.0 actor Sobhita Dhulipala and Phantom Films sign three-film deal". India Today (بزبان انگریزی). 13 Jul 2016. Retrieved 2019-09-16.
- ↑ V Lakshmi (28 Jan 2017). "Sobhita Dhulipala bags her next Bollywood project - Times of India". The Times of India (بزبان انگریزی). Retrieved 2021-02-03.
- ↑ Natasha Coutinho (19 Nov 2016). "Saif's finally found his close buddy". Mumbai Mirror (بزبان انگریزی). Retrieved 2021-02-03.
- ↑ Suresh Kavirayani (4 Sep 2016). "Sobhita Dhulipala all set for a T'town debut". Deccan Chronicle (بزبان انگریزی). Retrieved 2021-02-03.
- ↑ Indo-Asian News Service New DelhiApril 4; Indo-Asian News Service New April 4; Indo-Asian News Service New Ist. "Made In Heaven's Sobhita Dhulipala aka Tara becomes breakout star of IMDb". India Today (بزبان انگریزی). Retrieved 2019-04-19.
{{حوالہ خبر}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ Shweta Keshri (25 Sep 2019). "Sobhita Dhulipala on Bard of Blood: Did not know my name was changed from Isha Khan to Khanna". India Today (بزبان انگریزی). Retrieved 2019-10-06.
- ↑ "TIFF 2019: Anurag Kashyap, Nivin Pauly, Sobhita Dhulipala attend world premiere of Moothon- Entertainment News, Firstpost". Firstpost (بزبان انگریزی). 12 Sep 2019. Retrieved 2019-09-18.
- ↑ "Was blown away by 'Moothon' script: Sobhita Dhulipala"۔ The New Indian Express۔ 19 اگست 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-18
بیرونی روابط
[ترمیم]- تیلگو اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- آندھرا پردیش کی خواتین ماڈل
- آندھرا پردیش کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- تینالی کی شخصیات
- فیمنا مس انڈیا فاتحین
- بھارتی فاتحین مقابلہ حسن
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- 1993ء کی پیدائشیں
- ضلع گنٹور کی شخصیات
- 1992ء کی پیدائشیں
- تیلگو شخصیات
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں