سورا بھاسکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سورا بھاسکر
اے ڈیتھ اِن دے گنج کی خصوصی اسکریننگ کے دوران میں سورا
اے ڈیتھ اِن دے گنج کی خصوصی اسکریننگ کے دوران میں سورا

معلومات شخصیت
پیدائش 9 اپریل 1988ء (عمر 31 سال)
دہلی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
قومیت بھارتی
والدین چترپو ادے بھاسکر (باپ)
اِرا بھاسکر (ماں)
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
جواہر لال نہرو یونیورسٹی
پیشہ اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان ہندی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

سُوَرا بھاسکر ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔ اس نے زیادہ تر بالی‌وڈ فلموں میں کام کیا۔ اپنی بہترین اداکاری کی بدولت اسے دو مرتبہ اسکرین اعزازات سے نوازا اور تین مرتبہ فلم فیئر اعزاز کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

سورا جو ایک نیول آفیسر چترپو ادے بھاسکر کی بیٹی ہے، دہلی میں پلی بڑھی۔ دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے ڈِگری حاصل کرنے کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایم اے سماجیات کے لیے داخلہ لیا۔

سورا نے 2009 میں اپنی شروعاتی فلم مدھولال کیپ واکنگ میں معاون کردار ادا کیا۔ 2011ء میں فلم تنو ویڈز منو میں معاون کردار نبھایا، جس میں اس کی اداکاری وسیع پیمانے پر اعتراف کی گئی۔ اس فلم میں اس کی کارکردگی کو فلم تنقید نگاروں کی طرف سے سراہا گیا اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ 2013ء کی رومانی فلم رانجھنا میں جسے فلمی ناقدین نے خراجِ تحسین پیش کیا، اس کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اس فلم کی اداکاری کے تعلق سے اسے دوسری مرتبہ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔[1] تنو ویڈز منو ریٹرنز کی اداکاری کو بھی بڑی تعریفیں ملیں، اس کے بعد فلم‌ پریم رتن دھن پایو میں کردار نبھایا۔ یہ دونوں فلمیں 2015ء میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلمیں ہیں۔ 2016ء کی فلم نل بٹے سناٹا اور 2017ء کی فلم انارکلی آف آراہ کو بھی نگاہِ تحسین سے دیکھا گیا جن میں اس نے بطور ستارہ اہم کردار نبھایا ہے۔ اسے اول الذکر کے لیے اسکرین تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکارہ سے نوازا گیا اور آخر الذکر کو فلم فیئر اعزاز ناقدین برائے بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا۔[2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

سورا کی پیدائش 9 اپریل 1988 کو دہلی میں ہوئی۔[3][4][5][6] اس کا والد چترپو ادے بھاسکر تیلگو نیول آفیسر تھے اور اس کی والدہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر تھی۔ سورا نے دہلی ہی میں پرورش پائی۔ اور سردار پٹیل ودیالیا سے اسکولی تعلیم پائی۔[7] اس کے بعد دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس سے بی اے انگریزی کی تعلیم حاصل کی جہاں ایک دوسری اداکارہ منیشا لامبا اس کی ہم جماعت رہی۔ اس کے بعد اس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے سماجیات میں ایم اے حاصل کی۔[8][9][10]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

کلید
Films that have not yet been released فلمیں جو اب تک منظرِ عام پر نہیں آئیں
سال عنوان کردار دیگر معلومات
2009 مدھولال کیپ واکنگ سدھا ایم ڈیوبے
2010 گزارش رادھیکا تلوار
دا انٹائٹلڈ کارتک کرشنن پروجیکٹ سورا بھاسکر / مایا
2011 تنو ویڈز منو پائل سنہا سنگھ
چلر پارٹی باٹل آور اینکر
2013 لزن۔.۔ امایا امایا کرشنا مورتی
اورنگزیب سُمن
رانجھنا بندیا
سب کی بجے گی بینڈ جیا
2014 مچھلی جل کی رانی ہے عائشہ سکسینہ
2015 تنو ویڈز منو ریٹرنز پائل سنہا سنگھ
پریم رتن دھن پایو راجکماری چندریکا
ایکس:پاسٹ از پریسینٹ آنٹی
2016 نِل بٹے سناٹا چندا سہائے
2017 انارکلی آف آراہ انارکلی
2018 ویرے دی ویڈنگ اعلان ہنوز باقی [11]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال پروگرام رول چینل دیگر معلومات حوالہ جات
2014 سمودھان: دا میکنگ آف دا کانسٹیٹی ٹیوشن آف انڈیا پیش کار راجیہ سبھا ٹی وی [12]
2015–2017 رنگولی میزبان/پیشکار ڈی ڈی نیشنل [13][14]
2016–2017 اٹ از ناٹ دیٹ سمپل میرہ ووٹ ویب سیریز [15]

اعزازات[ترمیم]

سال فلم اعزاز زمرہ نتیجہ
2012 تنو ویڈز منو فلم فیئر اعزاز بہترین معاون اداکارہ نامزد[16]
زی فلمی ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ فاتح
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز بہترین معاون اداکارہ نامزد
اسکرین ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ نامزد[17]
2014 رانجھنا فلم فیئر اعزاز بہترین معاون اداکارہ نامزد[18]
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز بہترین معاون اداکارہ نامزد
اسکرین ایوارڈز بہترین معاون اداکارہ فاتح[19]
زی فلمی اعزاز بہترین معاون اداکارہ فاتح[20]
2016 نل بٹے سناٹا سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بہترین اداکارہ فاتح[21]
اسکرین ایوارڈز بہترین اداکارہ - تنقیدی فاتح[21]
فلمز آف انڈیا آن لائن ایوارڈز بہترین اداکارہ - اہم کردار نامزد[22]
2018 انارکلی آف آراہ فلم فیئر اعزازات بہترین اداکارہ (تنقیدی) نامزد[23]
فلمز آف انڈیا آن لائن ایوارڈز بہترین اداکارہ - اہم کردار نامزد[24]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://indianexpress.com/article/entertainment/bollywood/swara-bhaskar-says-women-should-be-angry-and-shameless-for-their-own-good-4730321/
  2. https://www.filmfare.com/awards/filmfare-awards-2018/nominations/critics-best-actor-female/swara-bhaskar
  3. "Dating a writer makes for great conversations: Swara Bhaskar"۔ Hindustan Times۔ 18 جنوری 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2017۔
  4. "Swara Bhaskar calls herself an unapologetic feminist, says it's a misunderstood term"۔ Hindustan Times۔ جون 9, 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "My experience of Bollywood not nepotistic at all: Swara Bhaskar"۔ Deccan Chronicle۔ مارچ 15, 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  6. "Sonam Kapoor is a better friend to me than I'm to her: Swara Bhaskar"۔ The Indian Express۔ مارچ 23, 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  7. "Personal Agenda: Swara Bhaskar, actress"۔ Hindustan Times۔ 29 نومبر 2013۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-01۔
  8. "No sex for a role: Swara Bhaskar"۔ Times of India۔ 9 اپریل 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 فروری 2013۔
  9. "I was always a dramebaaz child: Swara Bhaskar"۔ The Times of India۔ 9 جولائی 2013۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-01۔
  10. "Bindiya and Murari have some of the best dialogues in the film: Swara Bhaskar – Hindustan Times"۔ 4 جولائی 2013۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-01۔
  11. "'Veere Di Wedding' co-star Swara Bhaskar makes Shikha Talsania's birthday special | Latest News & Updates at Daily News & Analysis"۔ dna (انگریزی زبان میں)۔ 2017-10-10۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-13۔
  12. "Swara Bhaskar anchors Shyam Benegal's Samvidhaan"۔ جنوری 21, 2014۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 20, 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  13. "Swara Bhaskar to host Doordarshan's Rangoli"۔ نومبر 2, 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 19, 2018۔
  14. "Swara Bhaskar bids adieu to DD National's 'Rangoli'"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی, 2017۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)
  15. "Unhappy marriage or perfect affair? It's not that simple"۔ اکتوبر 6, 2016۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 20, 2018۔
  16. "Nominations for 57th Idea Filmfare Awards 2011"۔ Bollywood Hungama۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2015۔
  17. "Screen Awards 2014: And the winner is.۔."۔ ibnlive.in.com۔ 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2015۔
  18. "59th Idea Filmfare Awards Nominations"۔ Filmfare۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2015۔
  19. "Screen Awards 2014: And the winner is.۔."۔ ibnlive.in.com۔ 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2015۔
  20. "Zee Cine Awards 2014: Swara Bhaskar's Award Acceptance Speech"۔ 14 جنوری 2014۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2015۔
  21. ^ ا ب "Swara Bhaskar wins best actress title in China"۔ The Indian Express۔ 27 ستمبر 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2015۔
  22. "2nd FOI Online Awards"۔ FOI Online Awards۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  23. "63rd Jio Filmfare Awards 2018: Official list of Critics' Award nominations – Times of India"۔ The Times of India۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-20۔
  24. "FOI Online Awards"۔ FOI Online Awards (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-28۔

بیرونی روابط[ترمیم]