سوزوکی تاکیشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوزوکی تاکیشی
鈴木斌

جاپانی بابائے اردو
وفات2005
پیشہجاپان میں اردو کے پروفیسر اور کئی اردو کتابوں کے مصنف
زبانجاپانی، اردو
قومیتجاپانی
مادر علمیٹوکیو یونیورسٹی آف فارن لینگویجز
اہم اعزازاتستارہ امتیاز (پاکستان)

سوزوکی تاکیشی (鈴木斌؟، 1932–2005) پروفیسرسوزوکی تاکیشی ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن لینگویجز میں پروفیسر گا مو رے ایچی کے شاگرد کے طور پر اردو میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے اپنے مادرعلمی ہی کے تدریسی عملے کے حصے کے طور پر 1963 میں شمولیت اختیار کی۔[1] اور اردو پڑھاتے رہے۔[2]

اردو سے والہانہ لگاؤ[ترمیم]

سوزوکی تاکیشی اردو کے سیکھنے اور اس پر عملی گفتگو کے لیے اس قدر سنجیدہ تھے کہ ان کے کمرے میں کوئی بھی اردو کے علاوہ کسی زبان میں گفتگو نہیں کر سکتا تھا۔ اپنی اردو زبان کی خدمات پر انھیں جاپانی بابائے اردو کہا جاتا تھا۔[1][3] 1960 سے 1962ء تک سوزوکی جامعہ کراچی میں حکومت پاکستان کے تعلیمی وظیفہ پر تعلیم حاصل کرتے رہے۔[3]

تحریری کام اور عملی سرگرمیاں[ترمیم]

سوزوکی تاکیشی رائج الوقت اردو تخلیقات کے جاپانی تراجم پر کام کرتے تھے۔ انھوں نے اس ضمن میں اپنے طلبہ سے بھی کام کرنے کو کہا۔ بذات خود انھوں نے جدید تخلیقات، ادبی تنقید اور تذکروں پر کئی مضامین لکھے۔ انھوں نے 1947 کے فسادات اور اردو کے مایہ ناز ناشر منشی نول کشور پر مقالے لکھے۔ جاپان میں اردو زبان کے لیے بہت اہم کانامے سر انجام دیے۔[1][4] ان کے تحریری کام کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1996ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔[5]

خاص مطبوعات[ترمیم]

  • اردو قواعد
  • ابتدائی اردو
  • اردو کی آسان کہانیاں
  • اردو جاپانی لغت (20,000 الفاظ پر مشتمل لغت جسے بعد از مرگ شائع کیا گیا)

انتقال[ترمیم]

14/جنوری 2005 کو سوزوکی تاکیشی کا انتقال ہو گیا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Rauf Parekh (2009-01-06)، "Japan: Urdu's other home"، Dawn، اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2010 
  2. 萩田博 (September 2009)، "土井久彌氏、鈴木斌氏旧蔵寄贈文献について [The Literary Documents Donated by the late Professors DOI Kyuya and SUZUKI Takeshi]" (PDF)، 史資料ハブ/南アジア・東南アジア関係 史資料収集事業紹介، Tokyo University of Foreign Studies، 6 (8): 123–125، OCLC 295540859، 03 مارچ 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2010 
  3. ^ ا ب "Japanese scholar of Urdu passes away"، Dawn، 2005-01-16، اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2010 
  4. Rauf Parekh (2008-08-26)، "جاپان کا اردو ماہر"، Dawn، اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2010 
  5. Administration، University of Karachi، 16 مئی 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2010 
  6. Japan: Urdu`s other home - DAWN.COM

کتابیات[ترمیم]

[1]

  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi] (1978)، ウルドゥー語基礎1500語 [1,500 Basic Urdu Words]، 大学書林، OCLC 54599269 
  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi]، 麻田豊 [Yutaka Asada] (1980)، ウルドゥー語常用6000語 [6,000 Common-Use Urdu Words]، 大学書林، این ڈی ایل 80021519 
  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi] (1981)، 基礎ウルドゥー語 [Basic Urdu]، 大学書林، OCLC 54600246 
  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi] (1986)، 基礎ウルドゥー語読本 [Basic Urdu Reader]، 大学書林، OCLC 54600268 
  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi]، ムハンマド・ライース・アラヴィー [Muhammad Rais Alavi] (1987)، 実用ウルドゥー語会話 [Practical Urdu Conversation]، 大学書林، این ڈی ایل 88016362 
  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi]، 麻田豊 [Yutaka Asada] (1992)، 日本語ウルドゥー語小辞典 [Small Japanese-Urdu Dictionary]، 大学書林، OCLC 47433299 
  • 鈴木斌 [Suzuki Takeshi] (1996)، ウルドゥー語文法の要点 [Important Points of Urdu Grammar]، 大学書林، ISBN 4-475-01824-2 

مزید دیکھیے[ترمیم]