سوفسطائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سوفسطائی (انگریزی: Sophist) قدیم یونانی ریاستوں میں جب شہری آزادیوں کا شعور راسخ ہوااور قومی سیاسی اور انتظامی امور میں شہریوں کی شمولیت مستحسن خیال کی جانے لگی تو ایسے علما کا ایک گروہ وجود میں آگیا، جو معقول معاوضے پر سیاسیات، مدنیت، فنِ تقریر، اصولِ بلاغت اور مناظرانہ استدلال کے مضامین میں لوگوں کو تعلیم دیتے تھے۔ یہ لوگ سوفسطائی کہلاتے تھے۔ مناظرانہ استدلال میں سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ بھی کہنا پڑتا ہے، پھر تدریسی مقاصد کے تحت چوں کہ سوفسطائیوں کو مسئلے کی موافقت میں بھی بولنا پڑتا تھا اور مخالفت میں بھی دلائل وضع کرنے ہوتے تھے، اس لیے سوفسطائیوں کے افکار و تصورات میں ربط و نظم کی کمی یقیناً محسوس ہوتی ہے، لیکن اس کے یہ معنی ہرگز نہیں کہ سوفسطائیوں نے کوئی مثبت اور مفید کام نہیں کیا۔ یقیناً انھوں نے علم و ادب کی بھی خدمت کی ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 104