سول ہسپتال سکھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سول ہسپتال، سکھر سندھ میں واقع ایک ہسپتال ہے جسے انگریز راج میں 1880ء میں فریک ہل کی فوجی بیرکوں میں سے ایک بیرک میں قائم کیا گیا۔ ایک "میجر باکلی" اور"خان بہادر پٹیگورا" اس ہسپتال کے ہر دل عزیزسول سرجن رہے ہیں۔

قیام پاکستان کے بعد گورنر ملک دین محمد نے نئی سول ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا جو سابقہ جگہ پر 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی۔ ہسپتال کے سامنے "سبز باغ" اس عمارت کے حسن کو دوبالا کرتی ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ سکھر، رحیمداد خان مولائی شیدائی، سندھی ادبی بورڈ، جامشورو،2005ء، ص173