مندرجات کا رخ کریں

سوناکنڈہ قلعہ

متناسقات: 23°36′25″N 90°30′43″E / 23.6070°N 90.5120°E / 23.6070; 90.5120
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوناکنڈہ قلعہ
সোনাকান্দা দুর্গ
نارائن گنج, بنگلہ دیش
سوناکنڈہ قلعہ کا داخلی راستہ
سوناکنڈہ قلعہ is located in بنگلہ دیش
سوناکنڈہ قلعہ
سوناکنڈہ قلعہ
متناسقات23°36′25″N 90°30′43″E / 23.6070°N 90.5120°E / 23.6070; 90.5120
مقام کی معلومات
عوام کے
لیے داخلہ
ہاں
مقام کی تاریخ
تعمیرسترہویں صدی عیسوی
تعمیر بدستمیر جملہ دوم
سیڑھی

سونا کنڈہ قلعہ بنگلہ دیش کے نارائن گنج میں دریائے شیتلاکشیا کے مشرقی کنارے پر واقع ایک دریائی قلعہ ہے۔ [1] یہ کب تعمیر کیا گیا اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں لیکن مورخین کا خیال ہے کہ یہ قلعہ مغل سلطنت کے تحت بنگال کے ایک صوبہ دار میر جملہ دوم نے ڈھاکہ اور نارائن گنج کو قزاقوں سے بچانے کے لیے بنایا تھا۔ [2]

تاریخ

[ترمیم]

مغل جنرل منیم خان کے ہاتھوں داؤد خان کرانی کی شکست کے بعد بنگال 1574 ء میں مغل سلطنت کے قبضہ میں چلا گیا۔ مغلوں نے بنگال میں ترقی پسند حکمرانی کی اور وہ اپنی رعایا کو بیرونی قوتوں سے بچانے کے لیے پرعزم تھے۔ میر جملہ دوم کو 1660ء میں اس وقت کے صوبہ بنگال کا صوبہ دار یا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ان قزاقوں سے واقف تھا جو بنگال کے اہم شہروں میں دہشت گردی کی مہم چلا رہے تھے۔ دار الحکومت ڈھاکہ کو قزاقوں سے بچانے کی جستجو میں میر جمعہ دوم نے ڈھاکہ کے ارد گرد تین دریائی قلعے بنانے کا فیصلہ کیا، جن میں سونا کنڈا قلعہ بھی شامل ہے۔ [3] اگرچہ ماہرین آثار قدیمہ اس کے قیام کی تاریخ کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ڈھونڈ سکتے، لیکن مورخین کے مطابق اس قلعے کی تعمیر 1660ء اور 1663 ء کے درمیان شروع ہوئی۔ [4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. নারায়ণগঞ্জের আশপাশে. bdnews24.com (بزبان بنگالی). 27 Mar 2014. Retrieved 2015-01-30.
  2. সাংস্কৃতিক ঐতিহ্য. Daily Jugantor (بزبان بنگالی). 26 Jan 2015. Archived from the original on 2015-01-29. Retrieved 2015-01-30.{{حوالہ خبر}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: ناموزوں یوآرایل (link)
  3. সাংস্কৃতিক ঐতিহ্য. Daily Jugantor (بزبان بنگالی). 26 Jan 2015. Archived from the original on 2015-01-29. Retrieved 2015-01-30.{{حوالہ خبر}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: ناموزوں یوآرایل (link)
  4. মোগলদুর্গে বৈশাখী মেলা. Prothom Alo (بزبان بنگالی). 22 Apr 2010. Archived from the original on 2015-01-29. Retrieved 2015-01-30.

بیرونی روابط

[ترمیم]