سونگ ہی کیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سونگ ھی کیو سے رجوع مکرر)
سونگ ہی کیو
(کوریائی میں: 송혜교 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 نومبر 1981ء (43 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈائے گو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جنوبی کوریا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ٹیلی ویژن اداکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان کوریائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان کوریائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سونگ ہی کیو (پیدائش : 22 نومبر 1981 عیسوی) جنوبی کوریا کی ایک اداکارہ ہے۔ سونگ نے ایشیا بھر میں مختلف ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے بھرپور کرداروں سے شہرت حاصل کی۔ اور پھر اس نے بہت مقبول فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سال 2017 کو وہ فوربس (فوربس) میگزین کی کوریا پاور سیلیبرٹی کی فہرست [2]میں ساتویں نمبر پر رہی اور سال 2018 میں اسی فہرست کے چھٹے نمبر پر آئی۔[3] سونگ کے ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی نے اسے بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ھلّ یو سٹار کی سطح پر مستحکم کر دیا۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

سونگ جب پیدا ہوئی تو بیمار اور اس قدر کمزور تھی کہ ڈاکٹروں اور اس کے والدین کا خیال تھا کہ وہ بچ نہیں پائے گی۔ اس کے مکمل صحت یاب ہونے پر اس کے والدین نے اس کی پیدائش کا اندراج 26 فروری 1982 کو کروایا۔ ( جبکہ سونگ کی اصل تاریخ پیدائش 22 نومبر 1981 تھی)۔ [4]

سونگ ہی کیو نے سی جونگ یونیورسٹی سے فلم آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ [5]

کیریئر[ترمیم]

سال 1996 میں 14 سالہ سونگ ہی کیو جو اس وقت ہوئی اسکول کی تیسرے سال کی طالبہ تھی ، نے سن کے یونگ ماڈلنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول یونیفارم کمپنی کی ماڈل کی حیثیت سے اپنی فنی زندگی کی پہلی کارگردگی دکھائی۔ [6] یوں نو عمر سونگ ہی کیو کے لیے ٹیلی ویژن ڈراموں میں چھوٹے رول حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی اور اسے اس کے پہلے ٹیلی ویژن ڈرامے پہلی محبت (First Love) میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد اس نے بہت سے دیگر ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کی جن میں سُون پُونگ کلینک (Soonpoong Clinic) قابل ذکر ہے۔ [7] لیکن اس کی پورے کوریا اور ایشیا میں شہرت اس وقت ہوئی جب اس نے سال 2000 میں ایک ٹیلی ویژن ڈراما خزاں میرے دل میں (Autumn in My Heart ) میں سونگ سی یونگ ہیون (Song Seung-heon) اور وون بین (Won Bin) کے ساتھ کام کیا۔ [8]

فلم اور بین الاقوامی سفر[ترمیم]

سال 2005 کے اوائل میں سونگ انگریزی پڑھنے دان فرانسیسکو گئی اور پھر اس نے سیاٹیل کا سفر کیا۔

اکتوبر 2008 میں

کوریا کی خوبصورت ترین خاتون [9][10]سمجھی جانے والی سونگ نے سال 2011 کے اوائل میں نے ایک تصویری کتاب (photobook) لمحات سونگ ہی کیو (Song Hye-kyo's Moment ) کے عنوان سے جاری کی جس کی عکاسی اٹلانٹا، نیویارک، بیونس آئرس، پاتاگونیا، پیرس، نیدر لینڈز اور برازیل کے چوٹی کے فوٹو گرافروں مے کی تھی۔ اس کتاب سے حاصل ہونی والی آمدن بچوں کی فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئی تھی۔ [11][12][13]

شادی[ترمیم]

5 جولائی 2017 کو سونگ کے ساتھ فرزندان خورشید ( Descendants of the Sun) کے ایک ساتھی اداکار سونگ جُونگ کی () نے اپنے با اعتماد ذرائع کی وساطت سے اعلان کیا کہ وہ دونوں منگیتر ہیں۔[14][15][16] اس کے بعد ان دونوں نے 31 اکتوبر 2017 کو یونگ بنگ وون(Youngbingwan) ، ہوٹل شلا(Hotel Shilla) ، سیول میں ایک نجی تقریب میں شادی کر لی جسے ایشیا بھر کے میڈیا میں بھرپور اور خصوصی توجہ دی گئی۔ [17]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm1046845 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولا‎ئی 2016
  2. "[SPECIAL EDITION (1)] 박보검·송중기 한국 최고 파워 셀러브리티"۔ JoongAng Ilbo (بزبان کوریائی)۔ فروری 23, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  3. "[2018 대한민국 셀러브리티(8)] 한국 연예계의 세대교체"۔ JoongAng Ilbo (بزبان کوریائی)۔ مارچ 23, 2018۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  4. 송혜교، 조촐한 생일파티 공개 '수수하지만 빛나는 미모'۔ My Daily (بزبان الكورية)۔ نومبر 28, 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  5. "고졸?대학중퇴? 송혜교 프로필 논란"۔ MT (بزبان کوریائی)۔ نومبر 2, 2008۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  6. "Top 5 female hallyu stars whose look barely changed over time"۔ The Korea Herald۔ جون 19, 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  7. "「순풍 산부인과」 내달 초 종영"۔ Yonhap News Agency (بزبان کوریائی)۔ نومبر 16, 2000۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  8. "[My Homepage] 탤런트 송혜교"۔ MK (بزبان کوریائی)۔ اکتوبر 23, 2001 
  9. Fans of Snubbed Beauties up in Arms۔ The Chosun Ilbo۔ اپریل 6, 2005.
  10. "Song Hye-kyo Ranked Among 100 Most Beautiful Face"۔ The Chosun Ilbo۔ دسمبر 14, 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  11. Song Hye-kyo Returns to Spotlight with Photobook۔ The Chosun Ilbo۔ جنوری 28, 2011.
  12. Glam picture book۔ Korea JoongAng Daily۔ جنوری 31, 2011.
  13. Actress’ limited-edition photo essay selling fast۔ Korea JoongAng Daily۔ فروری 10, 2011.
  14. "Song Joong-ki, Song Hye-kyo to Wed in اکتوبر"۔ The Chosun Ilbo۔ جولائی 5, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  15. "Descendants of the Sun stars Song Joong-ki, Song Hye-kyo to wed"۔ Channel NewsAsia۔ جولائی 5, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  16. "'Descendants of the Sun' stars to wed at The Shilla"۔ The Korea Herald۔ اگست 8, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  17. "Marriage of Song Joong-ki, Song Hye-kyo shrouded in complete secrecy"۔ Yonhap News Agency۔ اکتوبر 30, 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018