سوڈان (گینڈا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوڈان
سوڈان 2010 میں
نوعشمالی سفید گینڈا
جنسنر
پیدائش1973 (عمر 50–51 سال)
وفات19 مارچ 2018ء
اول پیجیٹا کنزروینسی، لائیکیپیا، کینیا
وجہ شہرتدنیا میں اپنی نسل کا آخری نر گینڈا تھا۔

سوڈان (1973ء - 19 مارچ 2018ء) شمالی نسل کے سفید گینڈے کا آخر نر گینڈا تھا۔ اس کے سوا اب اس نسل کے صرف دو مادہ گینڈے ہی دنیا میں موجود ہیں۔ اس کینڈے کو کینیا کے اول پیجیٹا کنزروینسی میں رکھا گیا تھا۔[1] اس کی وجہ شہرت و اہمیت شمالی سفید گینڈے میں آخری معلوم تین گینڈوں میں سے ایک تھی، جو اپنی نسل کا واحد نر گینڈا تھا۔ اب اس کے بعد دنیا میں معلوم شمالی گینڈے کی صرف دو مادہ گینڈے موجود ہیں۔ سوڈان کو اس کی طویل عمری کی وجہ سے کئی بیماریاں اور اور ان میں در آنے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ابدی نیند سلا دیا گيا۔[2]

حمایت[ترمیم]

فروری 2015ء میں، الپجیتا نے گوفنڈمی میں گینڈے کی حفاظت پر مامور رینجرز کے لیے چندے کی مہم چلائی۔[3][4] 2015ء میں ال پیجیتا سے رابطہ کرنے کے بعد، دوبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت حامد حسین اور محمد یعقوب نے شعور پیدا کرنے کے لیے ایک عالمی مہم شروع کی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Nadia Khomami۔ "Death of white rhino in Kenya leaves only six animals alive in the world"۔ The Guardian۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 7, 2014 
  2. Eyder Peralta (2018) "Sudan, World's Last Male Northern White Rhino, Dies" NPR، مارچ 20, 2018. بتاریخ مارچ 20, 2018.
  3. "Click here to support Keep the Rhino Rangers Safe by Elodie Sampere"۔ اگست 10, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. Support Rhino۔ "Celebs to rhinos rescue"۔ Yahoo News۔ 24 مئی، 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی، 2015