سوہاوہ چکوال روڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوہاوہ – چکوال روڈ
سوہاوہ – چکوال روڈ
Route information
Maintained by محکمہ شاہرات پنجاب
Length70 کلومیٹر (40 میل)
Major junctions
From جی ٹی روڈ قومی شاہراہ 5 سوہاوہ
Toتحصیل چوک ، چکوال
Location
Countryپاکستان
Townsکونتریلہ، ملہال مغلاں
Highway system

سوہاوہ چکوال روڈ (انگریزی: Sohawa-Chakwal Road) جو مقامی طور پر سوہاوہ چکوال روڈ کے نام سے مشہور ہے، محکمہ شاہرات پنجاب کے زیر انتظام سڑک ہے جو جی ٹی روڈ سوہاوہ کو چکوال سے براستہ کونتریلہ اور ملہال مغلاں سے ملاتی ہے۔ یہ سڑک تحصیل سوہاوہ، تحصیل گوجر خان اور ضلع چکوال کو آپس میں ملاتی ہے۔ مشرقی ٹرمینس سوہاوہ میں N-5 نیشنل ہائی وے (چکوال چوک) پر ختم ہوتا ہے جبکہ مغربی ٹرمینس چکوال کے تحصیل چوک پر تلہ گنگ چکوال روڈ، مندرہ چکوال روڈ اور چکوال جہلم روڈ پر ختم ہوتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

سڑک کو دوہری کیریج وے میں تبدیل کرنے کے لیے 6 ستمبر 2012ء کو سڑک کی تعمیر نو کا آغاز ہوا۔ تعمیر 2014ء میں مکمل ہونا تھی، لیکن اپریل 2015ء میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔

دیگر معلومات[ترمیم]

  • سڑک کی طوالت: 70 کلومیٹر
  • 2 رویہ
  • سپیڈ :بڑی گاڑیوں کے لیے کم سے کم 80 کلومیٹر/فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر/فی گھنٹہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے 120 کلومیٹر/فی گھنٹہ۔

حوالہ جات[ترمیم]

[1]