مندرجات کا رخ کریں

سو عظیم کتابیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سو عظیم کتابیں
کتاب کی انگریزی طباعت کا سرورق
مصنفمارٹن سیمورسمتھ
مترجماردو: یاسر جواد
ملکانگلستان
زبانانگریزی
ناشرکتاڈل
تاریخ اشاعت
ستمبر، 1998ء
طرز طباعتشائع شدہ (مجلد اورغیر مجلد)

تحریر کردہ سو متاثر کن کتب (1998ء) یا سو عظیم کتابیں (انگریزی: The 100 Most Influential Books Ever Written) ایک کتاب ہے۔ جس کے مصنف انگلستان کے مارٹن سیمورسمتھ ہیں۔ اس کتاب میں تاریخ انسانی کی 20ویں صدی تک لکھی گئیں معلوم کتب میں سے مصنف نے سو (100) کتب کے متعلق زمانی ترتیب سے تجزیہ کیا ہے اور ان حالات و واقعات جن میں کتاب لکھی گئی ان کا جائزہ لیا ہے اور کتاب کی اثر انگیزی کو بیان کیا ہے۔

مصنف

[ترمیم]

اس کتاب کے مصنف انگلستان کے رٹن سیمورسمتھ (1928ء-1998ء) ہیں۔، جو شاعر، تنقید نگار، سوانح نگار اورمحقق تھے۔ رٹن سیمورسمتھ نے چالیس کے قریب کتب لکھیں اور ان کی شاعری کی نصف درجن کتب منظر عام پر آہیں، وہ زبانوں میں مطالعہ کر سکتے تھے۔ ان کی بڑی وجہ شہرت کتاب گائیڈ ٹو ماڈرن لٹریچر (Guaid to Modren Literature) تھی جو 1973 میں شائع ہوئی۔

کتاب سے متعلق مصنف کی وضاحت

[ترمیم]

مصنف نے کتاب کے شروع میں ایک دیباچہ لکھا ہے جس میں مصنف نے کچھ وجوہات بیان کی ہیں جن کی بنیاد پر کتب کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے اور وہ وجوہات جن کی وجہ سے کچھ کتب کیونکر نہ جگہ بنا سکیں۔
سیمورسمتھ: یہ کتاب ایک سو مشہور ترین، دلچسپ ترین یا بہترین کتب کی فہرست پر مشتمل نہیں ہے۔۔۔۔ یہ کتاب ادبی شاہکاروں کی ایک فہرست بھی نہیں، اگرچہ متعدد تصنیفات ادبی شاہکار کہلانے کی مستحق ہیں۔۔۔۔ مشہور ترین اور موثر ترین میں بھی فرق ہے۔۔۔۔ یہ کتاب ان سو کتب کی فہرست بھی نہیں جو میرے خیال میں دنیا بھر کے لوگوں پر اثرانداز ہوئی ہوں گی۔۔۔۔ لیکن میں نے اس فہرست میں ایسی کتب کو رکھا ہے جنھوں نے واقعی اثرات مرتب کیے اور انسانی فکر کا رخ بدلا جس کے نتیجہ میں ہمارا طرزِعمل بھی بدلا۔ البتہ اثرات کی پیمائش کرنے کا کوئی آلہ موجود نہیں۔ میرے خیال میں 70 کتب کے اثرات کے بارے میں کوئی دو رائے موجود نہیں۔ تاہم باقی 30 متنازع نوعیت کی ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ چنانچہ ایسی کتب شامل ہیں جو بنیادی اثرات کی حامل رہیں یا اب بھی ہیں۔ چنانچہ زیادہ زور ادب کی بجائے فلسفہ اور سوچ پر دیا جانا فطری امر تھا۔

فہرست

[ترمیم]
سن تالیف کتاب مصنف زبان موضوع سرورق
انداز" 1500قبل مسیح یی چنگ - - فلسفہ
انداز" 1500قبل مسیح عہد نامہ قدیم - عبرانی مذہب
انداز" 9ویں صدی قبل مسیح ایلیڈ اور اوڈیسے ہومر
انداز" 700 تا 400 قبل مسیح اپنیشد - - مذہبی اخلاقیاب و ضابطہ حیات
چوتھی صدی قبل مسیح راستہ اور اور اس کی طاقت لاؤزی کلاسیکی چینی فلسفہ، تاؤ مت
انداز" 500 قبل مسیح اوستا
انداز" پانچویں تا چوتھی قبل مسیح گلدستۂ تحریر کنفیوشس کلاسیکی چینی فلسفہ، کنفیوشس مت
پانچویں قبل مسیح پیلو پونیشیائی جنگ کی تاریخ تھیوسی ڈاہیڈز
انداز" 400 قبل مسیح تحریریں بقراط
اندازہ 365 قبل مسیح کے
بعد سے وفات تک
تحریریں ارسطو یونانی فلسفہ، سائنس، منطق
چوتھی صدی قبل مسیح تاریخ ہیرو ڈوٹس تاریخ، سوانح
اندازہ 380 قبل مسیح جمہوریت افلاطون سیاسیات
اندازہ 280 قبل مسیح عناصر اقلیدس ریاضی
اندازہ 252 قبل مسیح دھمپد بدھ پالی دکھ اور کرم
17 تا 19 قبل مسیح اینیڈ ورجل لاطینی رزمیہ
55 قبل مسیح حقیقت کی نوعیت لوکریٹیئس لاطینی رزمیہ
پہلی صدی عیسوی مقدس قوانین کی تمثیلی تشریحات سکندریہ کافیلو الوہیت
64 تا 110ء عہد نامہ جدید عہد نامہ جدید کے مصنفین یونانی تاریخ، اخلاقیات، مسیحی فلسفہ
50 ء تا 120ء متوازی زندگیاں پلو ٹارک یونانی سوانح و تاریخ

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]