سٹرپ کلب
سٹرپ کلب (انگریزی: Strip Club) ایک ایسے تفریحی مرکز کو کہتے ہیں جہاں خواتین حاضرین کی جنسی تسکین کے لیے ہلکے رقص کے ساتھ اپنا لباس آہستہ آہستہ اتارتی ہیں۔ کچھ خواتین عریاں ہونے کے بعد سٹیج سے اتر کر منظر غائب ہو جاتی ہیں اور اپنی اگلی باری کا انتظار کرتی ہیں جبکہ دیگر بے لباسی میں رقص کو جاری رکھتی ہیں۔ اس پیشے سے منسلک خاتون کو سٹرپر (انگریزی: Stripper) کہا جاتا ہے۔ سٹرپر کا پیشہ اکثر فحش اداکاری کی طرف پہلا قدم ثابت ہوتا ہے۔
سٹرپ کلبوں کے مالکان ان کو جینٹلمینز کلب (انگریزی: Gentlemen's Club) یا شرفاء کا کلب کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ اکثر سٹرپ کلبوں کے باہر ایسے ہی سائن بورڈ بھی دکھائی دیتے ہیں۔
اصطلاح کا مطلب و ماخذ
[ترمیم]انگریزی لفط سٹرپ کے دو معروف مطالب ہیں: پٹی (اسم) اور (کسی چیز پر سے اس کو مکمل ڈھانپنے والی چیز کو) اتارنا (فعل)۔ بطور فعل اس لفظ کے استعمال کی مثالیں یہ ہیں: دیواروں سے رنگ و روغن اتارنا، تار پر سے انسولیشن اتارنا، انسان کے کپڑے اتارنا۔ اگر سٹرپ کا لفط بطور فعل بغیر کسی مفعول کے کسی جملے میں استعمال ہو تو زیادہ امکان یہی ہے کہ اس کا مطلب انسان کے کپڑے تارنا ہی لیا جائے گا۔ اس لفظ میں تشدد کا عنصر محسوس ہوتا ہے اسی لیے جب یہ بے جان اشیاء کے لیے استعمال ہوتا ہے تو اس میں طاقت کے استعمال کا عندیہ واضح ہوتا ہے۔
آداب
[ترمیم]اگرچہ سٹرپ کلبوں کے زائرین کی اکثریت مردوں پر مشتمل ہوتی ہے لیکن ا قلیل تعداد میں خواتین بھی خواتین کی عریانی محظوظ ہونے کے لیے آتی ہیں۔ بہت سی خواتین اپنے مردوں کے ساتھ بھی آتی ہیں۔
سٹرپ کلبوں میں حاظرین و ناظرین کے لیے چند آداب کو سختی سے ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ کسی بھی گاہک کو کسی بھی سٹرپر کو ہاتھ لگانے یا اس سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ البتہ گاہک آگے بڑھ کر بخشیش کی رقم سٹرپر کی چڈی کے نیفے میں اڑس سکتا ہے اور اگر چڈی ندارد ہو تو اس کے ہاتھ میں دے سکتا ہے۔
حاظرین کے لیے اپنے آپ سے یا کسے دوسرے گاہک کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنسی حرکات ممنوع ہیں۔ اکثر سٹرپ کلبوں میں شراب اور کھانے کا انتطام بھی ہوتا ہے۔ سٹرب کلبوں کے گاہک ازراہ مذاق یہ بھی کہتے پائے گئے ہیں کی وہ تو صرف وہاں کے ریستوران سے کھانا کھانے جاتے ہیں۔ سٹرپ کلب میں شراب پی کر آپے سے باہر ہونا اور غل غپاڑہ کرنا بھی منع ہوتا ہے۔
سٹرپ کلب کے دروغہ کو باؤنسر کہتے ہیں۔ سٹرپ کلب کے آداب پر عمل نہ کرنے پر دروغہ گاہک کو بزور بازو باہر نکالنے کا مجاز ہوتا ہے۔
پول ڈانسنگ
[ترمیم]پول ڈانسنگ (انگریزی: Pole Dancing) یا ڈنڈے والا رقص بیشتر سٹرپرز کے فن کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اکثر سٹرپ کلبوں میں سٹیج زمین سے لے کر چھت تک دھات کا ایک مضبوط ڈنڈا لگا ہوتا ہے جس کا سٹرپرز اپنے رقص کے دوران بھرپور استعمال کرتی ہیں۔ بیشتر سٹرپرز اس ڈنڈے کو مرکز بنا کر، اس کا سہارا لے کر اور اس کے ارد گرد رقص کرتی ہیں۔ کسرتی قابلیت رکھنے والی خواتین اس ڈنڈے کے ساتھ لٹکر کر جسمان طاقت اور لچک کا بھرپور انتہائی متاثرکن مظاہرے کرتی ہیں جن کے دوران وہ اپنے بدن کی منفرد اور متنوع زاویوں سے نمائش بھی کرتی ہیں۔
یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ پول ڈانسنگ کو محض عریاں رقاصاؤں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے لیکن بہت سی خواتین اس رقص کو ایک ورزش یا تفریح کے طور پر بھی اپناتی ہیں اور اس کے لیے عریانی ضروری نہیں۔ ایسی شوقین خواتین کا جنسی صنعت سے دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا اور وہ اس اپنی نجی زندگی میں جسمانی صحت یا تفریح طبع کے لیے اپناتی ہیں۔ پول ڈانسنگ ایک انتہائی مشکل کام ہے جس کے لیے شدید محنت اور مشق درکار ہوتی ہے اور اس سے منسلک حادثات میں شدید ضربیں آنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
لیپ ڈانس یا پرائیویٹ ڈانس
[ترمیم]اکثر سٹرپ کلبوں میں ایک خاص اضافی قیمت کے عوض تنہائی میں نیم عریاں اور عریاں رقص دیکھنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔ اس رقس کو لیپ ڈانس (گود کا رقص) یا پرائیویٹ ڈانس (نجی رقص) کہا جاتا ہے۔ اس رقص کے لیے سٹرپر گاہک کو کلب کے ایک علاحدہ حسہ میں لے جا کر اس کے قریب رقص کرتی ہیں جس میں اپنے عریاں جسم کو گاہک کے جسم سے مس بھی کرتی ہے۔
کچھ سٹرپرز اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مزید رقم کے عوض جنسی خدمات بھی مہیا کرتی ہیں یا مستقبل میں جنسی خدمات کے لیے خود کو پیش کرتی ہیں۔ سٹرپ کلب کئی سٹرپرز کو جسم فروشی کے بھی مواقع فراہم کرتا ہے۔
فحش نگاری سے تعلق
[ترمیم]ایسی خواتین جنھوں نے بطور سٹرپر کام کیا ہے ان کے لیے درجنوں لوگوں کے سامنے مکمل عریاں ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے اگر اس کے ساتھ ساتھ جسم فروشی کا تجربہ متفرق افراد کے ساتھ جنسی تعلق کو آسان بنا دیتا ہے۔ اس لیے یہ ایک قدرتی امر ہے کہ بہت سی سٹرپرز کا اقتصادی ترقی کی خاطر اگلا قدم فحشنگاری میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے بہت سی فحش اداکارائیں سٹرپ کلبوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کی کئی فحش اداکارائیں فحش فلموں سے آغاز کرتی ہیں اور بعد میں سٹرپ کلب کا رخ کرتی ہیں۔ ایسی خواتین اپنی فلمی شہرت کو استعمال کر کے سٹرپ کلبوں میں اضافی زائرین کی آمد کا باعث بنتی ہیں کیونکہ بہت سے لوگ جو صرف ان کی فلموں سے واقف ہیں وہ اپنی پسندیہ اداکارہ کو اصل زندگی میں دیکھنے کے لیے سٹرپ کلب کا رخ کرتے ہیں۔
میل سٹرپ کلب
[ترمیم]میل سٹرپ کلب (انگریزی: Male Strip Club) یا مردانہ سٹرپ کلب میں خواتین کی بجائے مرد رقص کرتے ہیں۔ ان کے زائرین کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہوتی ہے۔ زنانہ سٹرپ کلبوں کے مقابلے میں مردانہ سٹرپ کلبوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔