سپراء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سپراء قبیلہ ایک جاٹوں کی شاخ ہے۔ جنھوں نے سبراؤں کے مشہور میدان جنگ میں اپنا نام سپراء دیا۔ یہ مرکزی طور پر دریاؤں کے کناروں کے ساتھ ملتے ہیں۔ اور ایسے علاقہ جات میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ زیادہ تعداد میں دریائے چناب کے آس پاس بستے ہیں اور اس کے علاوہ دریائے جہلم میں بھی ان کی بہت بڑی تعداد موجو ہے۔اس کے علاوہ دریائے سندھ اور ستلج میں بھی سپراء قبیلہ کے لوگ کافی تعداد  میں آباد ہیں۔ضلع جھنگ میں یہ لوگ ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے ہیں۔ اور بہت ہی مضبوط اور طاقتور قبیلہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔یہ لوگ بہت وحشی قسم کے جنگجو ہیں۔ جس بنا پر ان کو راجپوت تصور کیا جاتا ہے۔اپنی شادیوں اوردکھ سکھ میں مراثیوں اور برہمن سے خدمات لیتے ہیں۔یہ اپنے رشتے زیادہ تر   ماہون،چدھڑ، سیال قبیلہ  میں کرتے ہیں۔ اورشادی کے لیے اکثر اپنی عورتیں سیالکوٹ کے جاٹوں سے لے آتے ہیں۔لیکن اپنی بیٹیوں کی شادی صرف سیالوں یا ان کی ذیلی شاض بھروانہ میں بیاہتے ہیں۔