مندرجات کا رخ کریں

سپر ہیرو فکشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سپر ہیرو فکشن
کیپٹن مارول کو اس صنف کی نہایت نمایاں اور اثر آفریں مثال سمجھا جاتا ہے
اسلوبی ماخذابتدائی بیسویں صدی عیسوی،
امریکا، جاپان
ثقافتی ماخذکامک کتب کا سنہری دور (امریکا)
کامیشیپائی (جاپان)
خصوصیاتبہادری کے حامل کرداروں کے کارناموں پر ارتکاز، جو عموماً فوق الفطری قوتوں یا دیگر غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں

سُپر ہِیرو فکشن قیاسی فکشن کی ذیلی صنف ہے[1] جس میں سپر ہیرو یعنی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کرداروں کی مہمات، شخصیتوں اور اخلاقی پہلوؤں کو موضوع بنایا جاتا ہے۔ یہ کردار اکثر ما فوق الفطرت یا غیر انسانی طاقتوں کے مالک ہوتے ہیں اور انہی جیسی طاقتوں والے مجرموں، جنھیں سپر وِلن کہا جاتا ہے، سے مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ صنف سائنسی حقیقت نگاری کے دائرے میں ہارڈ فینٹسی اور سافٹ سائنس فکشن کے درمیان آتی ہے اور اکثر سائنس فینٹسی کے ساتھ بھی مدغم ہو جاتی ہے۔ اس صنف کا سب سے گہرا تعلق امریکی کامک کتابوں سے ہے، اگرچہ بعد ازاں یہ صنف فلم، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ میں بھی نہایت مقبول ہو گئی اور ادبی تخلیقات کے ساتھ ساتھ مختلف ماخوذات اور ڈرامائی صورتوں میں پیش کی جانے لگی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Plot Elements and Examples of Superhero Fiction". MasterClass (بزبان انگریزی). 28 Sep 2021. Retrieved 2024-05-15.