مندرجات کا رخ کریں

سپنا مکھرجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سپنا مکھرجی

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1975ء (عمر 48–49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سپنا مکھرجی (انگریزی: Sapna Mukherjee) (ولادت: 1975ء) بھارتی پس پردہ گلوکارہ ہیں۔ سپنا مکھرجی نے فلم تریدیو (1989ء) کے گانے "ترچھی ٹوپی والے" کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ جیتا تھا۔[2]

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

سپنا مکھرجی نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز 1986ء میں کیا جب انھیں میوزک ڈائریکٹرز، کلیان جی آنند جی نے فلم جانباز کے لیے تین گانا گانے کا موقع دیا۔ 1989ء میں سپنا مکھرجی نے فلم تریدیو کے گانے "ترچھی ٹوپی والے" گایا تھا۔ یہ گانا 1989ء کا سب سے مقبول گانا تھا۔ سپنا مکھرجی نے کافی موسیقی ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیا جن میں ندیم شراون، رام لکشمن، جتن للت، آنند ملند، وجو شاہ، بپی لہری، لکشمی کانت پیارے لال، چنی سنگھ، راجیش روشن، انو ملک، اے آر رحمان شامل ہیں۔ انھوں نے گلوکار کشور کمار، امیت کمار، کمار سانو، ایس پی بالا سبرامنیم، ادت نرائن، ابھیجیت بھٹاچاریا، محمد عزیز، ونود راتھود، سودیش بھوسلے، سونو نگم، بابول سپریو، لکی علی، الکا یاگنک، کویتا کرشنا مورتی، سادھنا سرگم کے ساتھ بھی کام کیا۔

2006ء میں، سپنا مکھرجی نے "میرے پیا" کے نام سے ایک البم جاری کیا۔ البم جاری کرنے کی تقریب میں سونو نگم اور لتا منگیشکر موجود تھے۔[3] سپنا مکھرجی نے امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں نغمے پیش کر چکی ہیں۔[4] انھوں نے بولی وڈ کی معروف اداکاراؤں: ریکھا، ڈمپل کپاڈیا، سری دیوی، مادھوری دکشت، جوہی چاولا، کرشمہ کپور، روینا ٹنڈن، سونالی بیندرے، سشمیتا سین کے علاوہ دیگر اداکاراؤں کے نغموں کو آواز دی۔

ایوارڈ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/9f8498d2-ab49-4af8-8e48-860003941428 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
  2. "Lucknow Mahotsav"۔ The Indian Express۔ 11 March 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2016 
  3. "Lata Mangeshkar unveils Sapna Mukherjee's music album"۔ 07 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2008 
  4. "Biography of Sapna Mukherjee Live Concerts"۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2008