سچ تو یہ ہے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ممتاز مورخ مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود کی یہ کتاب سچ تو یہ ہے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ کے زیر اہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوئی، یوں تو تحریک پاکستان اور قائد اعظم پر لاتعداد کتابیں چھپ چکی ہیں لیکن یہ کتاب ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اس کتاب میں مصنف نے قائد اعظم اور تاریخ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے نظریاتی مخالفین کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کا موثر انداز میں رد کیا ہے۔