مندرجات کا رخ کریں

سکری بوماگوڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سکری بوماگوڈا Bommagowda

معلومات شخصیت
پیدائش 1937
Badigeri, بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج
وفات (عمر 88)
Manipal، کرناٹک, India
قومیت Indian
اولاد 3 (one deceased)
عملی زندگی
پیشہ Singer
وجہ شہرت Halakki Vokkaliga
اعزازات
پدم شری اعزاز

سکری بوماگوڈا ایک لوک گلوکارہ ہے جس کا تعلق کرناٹکا، بھارت میں واقع ہالکی ووکالیگا قبیلے سے ہے۔ انھوں نے آرٹ میں خدمات اور روایتی قبائلی موسیقی کے تحفظ میں اپنے کام کے لیے بھارت کے اعلی ترین شہری اعزاز پدما شری سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

زندگی

[ترمیم]

سکری ہالکی ووکالیگا قبیلے میں پیدا ہوئی جوبڈی گیری، اترا کناڈامیں واقع ہے۔ 16 سال کی عمر میں شادی ہو گئی۔ ااس کے شوہر سے اس کے دو بچے تھے جبکہ ایک اور بچے کو گود بھی لیا [1] ۔

کیریئر

[ترمیم]

اسے بچپن میں والدہ نے گانا سکھایا اور پھر اس کے بعد اس نے ہالکی ووکالیگا قبیلے کے روایتی گانے اور موسیقی کی محفوظ رکھنے کے لیے عمر بھر کام کیا۔ خاوند کی وفات کے بعد اس نے ہالکی ووکالیگا قبیلے کی روایتی موسیقی پر کرناٹک میں پرفارم کرنا شروع کیا[2] ۔ انھیں ہالکی کی بلبل بھی کہا جاتا ہے[3][4] ۔ سکری بوماگوڈا کو عوامی سطح پر قبائلی گانے زبانی طور پر محفوظ کرنے کے حوالے سے پزیرائی ملی ہے اور اس کے لیے جانی جاتی ہیں [5][6] ۔ آل انڈیا ریڈیو، انڈیا نیشنل براڈکاسٹ ریڈیو اور کرناٹکا جناپڈا اکیڈمی سکری کے ساتھ مل کر قبائلی گیت ریکارڈ اور ترجمہ کروا کر محفوظ کر رہے ہیں [5]۔ 1988 میں کرناٹک کی ریاستی حکومت نے ان کے کام کو تسلیم کیا اور اس کے بعد سے وہ ندوجا ایوارڈ، جناپڈا شری ایوارڈ سمیت آرٹ اور موسیقی میں ان کے تعاون پر متعدد ریاستی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔ 2017 میں، اس کے کام کو اس وقت قومی پہچان ملی جب انھیں موسیقی میں ان کی خدمات کے لیے ہندوستان کے سب سے اعلی سویلین اعزاز میں سے ایک، پدم شری سے نوازا گیا۔

مقبولیت

[ترمیم]

سکری بوماگوڈا کا تذکرہ کرناٹک کے مڈل اسکول کی درسی کتاب میں ملتا ہے جہاں موسیقی میں ان کی شراکتوں کی تعریف اور توصیف کی گئی ہے۔ [1]

ایوارڈ

[ترمیم]
  • 1988 میں کرناٹک حکومت کی طرف سے ایوارڈ
  • 1999 میں جناپڈا شری ایوارڈ
  • 2006 میں ندوجا ایوارڈ (کناڈا یونیورسٹی کی طرف سے)
  • 2017 میں پدم شری ایوارڈ

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Unsung hero of Karnataka, Sukri Bommagowda wins Padma Shri award". The News Minute (بزبان انگریزی). 25 Jan 2017. Retrieved 2020-10-06.
  2. "Padma award winners from Karnataka are an eclectic mix". The Hindu (بزبان بھارتی انگریزی). 25 Jan 2017. ISSN:0971-751X. Retrieved 2020-10-06.
  3. Nistula Hebbar; Vijaita Singh (25 Jan 2017). "Padma Vibhushan for Pawar, M.M. Joshi, Yesudas; Kohli to get Padma Shri". The Hindu (بزبان بھارتی انگریزی). ISSN:0971-751X. Retrieved 2020-10-06.
  4. "PV Sindhu, Sakshi Malik to be in Padma Bhushan list". The Indian Express (بزبان انگریزی). 24 Jan 2017. Retrieved 2020-10-06.
  5. ^ ا ب TNN (26 Jan 2017). "Padma: Padma for these pearls of Karnataka". The Times of India (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-10-06.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: url-status (link)
  6. Sunitha R. Rao (31 Oct 2014). "Live singing is the secret of Sukri's success". The Times of India (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-10-06.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: url-status (link)