سکسامیتھونیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سکسامیتھونیم
Suxamethonium-chloride-2D-skeletal.svg
طبی معلومات
حمل
زمرہ
  • AU: A
  • US: C (Risk not ruled out)
راستے Intravenous
اے ٹی سی رمز
قانونی حیثیت
قانونی حیثیت
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات
حیاتی اثر پذیری NA
تحول By pseudocholinesterase, to succinylmonocholine and choline
Excretion Renal (10%)
شناخت کنندہ
سی اے ایس نمبر
پبکیم CID
ڈرگ بنک
کیمیائی و طبعی معلومات
فارمولا

C14H30N2O4


مولر کمیت 290.399 g/mol

یہ ايک ملینِ عضلات (muscle relaxant) دوا ہے جو مزیل تقطیب (depolarizer) گروہ سے تعلق رکھتی ہے اور عارضی فالج کا سبب بنتی ہے جسے شلل (paralysis) کہا جاتا ہے۔ اس دوا کے لگنے کے بعد Fasciculation ہوتے ہیں یعنی عضلات خودبخود سکڑنے لگتے ہیں اور پھر کچھ دیر کے لیے مفلوج ہو جاتے ہیں۔
یہ دوا بیہوشی کے دوران يا شعبۂ انتہائی نگہداشت (ICU) میں استعمال کی جاتی ہے اس کو لگانے کے بعد جسم کی ہربيرونی حرکت ختم ہوجاتی ہے۔ اس کو داخل رغامی نلی (endotracheal tube) ڈالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کا اثر تقریباً 4-2 منٹ تک رہتا ہے اور خودبخود ختم (یعنی معکوس (reverse)) ہوتا ہے ( جبکہ Pancuronium اور اٹراکوریم سے Fasciculation نہیں ہوتے ہیں اور ان کو معکوس کرنے کے لیے Neostigmine اور Atropine کی ضرورت پڑتی ہے)۔
اگر خون میں موجود Pseudocholinesterase انزائم کی کمی ہوتو اس کا اثر بہت دیر تک رہتا ہے۔
اس کا Side effect یہ ہوتا ہے کہ مریض کو Malignant Hyperpyrexia ہو سکتا ہے جس میں مریض کو C° 106 سے زیادہ بخار ہوجاتا ہے اور اچھے علاج کے باوجود مریض مرسکتا ہے۔ ایسے مریض لاکھ میں دو چار ہی ہوتے ہیں۔ ایسے مریض کو Dentrolene کی 30- 40 بوتل لگانی چاہیے اور ٹھنڈے پانی کی پیٹیاں رکھنی چاہیے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]