سہالے ورک زیوڈے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سہالے ورک زیوڈے
(امہری میں: ሳህለወርቅ ዘውዴ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
صدر ایتھوپیا[1] (4 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
25 اکتوبر 2018 
مولاٹو تشومے 
 
معلومات شخصیت
پیدائش 21 فروری 1950ء (74 سال)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادیس ابابا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایتھوپیا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آزاد سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ مونپلیہ  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان[4]،  سفارت کار[4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں اقوام متحدہ[5]،  افریقی اتحاد  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سہالے ورک زیوڈے ((امہری: ሳህለወርቅ ዘውዴ)‏ ، پیدائش 21 فروری 1950ء) ایک ایتھوپیائی سفارت کار، جو موجودہ صدر ایتھوپیا ہیں اور صدر بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں۔ انہیں 25 اکتوبر 2018ء کو ایتھوپیا کے ارکانِ پارلیمان نے صدر چُنا۔[6] سہالے ورک پہلے سفارت کار رہ چکی ہیں، افریقن یونین میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی نمائندہ خصوصی اور افریقن یونین میں اقوام متحدہ کے ماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ درجے کی سربراہ تھیں۔[7]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

سہالے ورک دار الحکومت ادیس ابابا میں پیدا ہوئیں۔ ادیس ابابا مں واقع لیسی گیوبرے مریم اسکول سے ابتدائی اور ثانوی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد فرانس کی مونٹپیلیئر یونیورسٹی سے نیچرل سائنس کی تعلیم حاصل کی۔[8][9] وہ امہری، فرانسیسی اور انگریزی روانی سے بول لیتی ہیں۔[10]

زندگی[ترمیم]

سفیر[ترمیم]

وہ ایک تجربہ کار ایتھوپیائی سفیر ہیں۔ سینیگال،[11] مالی، کیپ ورڈی، گنی بساؤ، گیمبیا اور گنی میں 1989ء سے 1993ء تک ایتھوپیا کی سفیر رہ چکی ہیں۔ 1993ء سے 2002ء تک وہ جبوتی میں ایتھوپیا کی سفیر اور بین الحکومتی ادارہ ترقی (IGAD) میں ایتھوپیا کی مستقل مندوب رہیں۔[12][13] بعد میں انہوں نے 2002ء سے 2006ء تک فرانس[11] میں سفیر، یونیسکو میں مستقل مندوب اور تونس اور مراکش میں سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔[14]

سہالے ورک کئی اعلیٰ درجے کے عہدوں پر فائز رہیں۔ وہ افریقی اتحاد اور اقوام متحدہ اقتصادی کمیشن برائے ایتھوپیا (ECA) میں ایتھوپیا کی مستقل مندوب اور ایتھوپیا کی وزارت امور خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے افریقی امور بھی رہ چکی ہیں۔[14]

اقوام متحدہ[ترمیم]

سنہ 2011ء تک سہالے ورک نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی نمائندہ خصوصی اور وسطی افریقی جمہوریہ میں United Nations Integrated Peace-building Office کی سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔[15]

سنہ 2011ء میں بان کی مون نے سہالے ورک کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر (UNON) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا۔[16]

جون 2018ء میں سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے سہالے ورک کو افریقی اتحاد میں اپنا نمائندہ خصوصی اور افریقی اتحاد میں اقوام متحدہ دفتر کا سربراہ (ماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ) مقرر کیاـ[14] ماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درجے تک کا عہدہ پانے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔[16]

صدر ایتھوپیا[ترمیم]

سہالے ورک 25 اکتوبر 2018ء کو ایتھوپیا کی صدر منتخب ہوئی تھیں، صدارت کا منصب پانے والی پہلی[17] اور سیاسی جماعت ایتھوپین پیپلز ریوولوشنری ڈیموکریٹ فرنٹ کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک کی چوتھی صدر ہیں۔[18] وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر استعفی دینے والے مولاٹو تشومے کی جگہ صدر منتخب ہوئیں اور وہ 6 سال کے لیے ایتھوپیا کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔[10] سہالے ورک کے تقرر نے انہیں افریقا کی کسی بھی ریاست کی واحد خاتون سربراہ بنا دیا۔[10]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Government Officials — اخذ شدہ بتاریخ: 28 اپریل 2022
  2. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/sahle-work-zewde — بنام: Sahle-Work Zewde
  3. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000031587 — بنام: Sahle-Work Zewde — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. https://www.africanews.com/2019/04/11/one-year-on-ethiopia-pm-lauded-for-his-efforts-in-promoting-gender-parity/
  5. https://www.un.org/sg/en/content/sg/personnel-appointments/2018-06-27/ms-sahle-work-zewde-ethiopia-special-representative
  6. "Ethiopia gets first female president"۔ بی بی سی۔ 25 اکتوبر 2018۔ 2018-10-25 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018 
  7. Secretary-General Appoints Sahlework Zewde of Ethiopia his Special Representative, Head of United Nations Office to African Union آرکائیو شدہ 2018-07-07 بذریعہ وے بیک مشین اقوام متحدہ 27 جون 2018
  8. "Sahle-Work Zewde poised to be Ethiopia's first female president"۔ www.borkena.com (بزبان امریکی انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018 
  9. "Ethiopia appoints career diplomat Sahle-Work Zewde as Africa's only female president"۔ www-telegraph-co-uk.cdn.ampproject.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018 
  10. ^ ا ب پ "Sahle-Work Zewde named Ethiopia's first woman president"۔ الجزیرہ۔ 25 اکتوبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  11. ^ ا ب پال شیم (25 اکتوبر 2018)۔ "Ethiopia appoints first female president in its modern history in latest reform"۔ واشنگٹن پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  12. "News Alert: Ambassador Sahlework Zewde to become Ethiopia's president"۔ ادیس اسٹینڈرڈ (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2018-10-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  13. Ms. Sahle-Work Zewde of Ethiopia – Special Representative to the African Union and Head of the United Nations Office to the African Union (UNOAU) اقوام متحدہ 27 جون 2018
  14. ^ ا ب پ "Ms. Sahle-Work Zewde of Ethiopia - Special Representative to the African Union and Head of the United Nations Office to the African Union (UNOAU)"۔ اقوام متحدہ (بزبان انگریزی)۔ 27 جون 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  15. ریستل چوناند (25 اکتوبر 2018)۔ "Sahle-Work Zewde devient la première femme chef d'Etat de l'Ethiopie"۔ لال تریبیون (بزبان فرانسیسی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  16. ^ ا ب Abdi Latif Dahir (25 اکتوبر 2018)۔ "Ethiopia elects female president Sahle-Work Zewde"۔ کوارٹز (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  17. "Ethiopia's parliament approves Sahle-Work Zewde as president"۔ www.reuters.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018 
  18. جارج اوبولوٹسا (25 اکتوبر 2018)، Ethiopia's parliament approves Sahle-Work Zewde as first female president روئٹرز۔