سہگل آباد (انگریزی: Sahgalabad) کا اصل نام موضع کھوتھیاںپاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جوچکوال پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1](کھوتھیاں)۔ (ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -11ہے)۔[2]
اس قصبے کا اصل نام "کھوتھیاں" ہے۔یہ گاؤں سولہویں صدی کے اوائل میں اعوان قطب شاہی قبیلے کے سلطان نامی شخص نے آباد کیا۔ اب یہاں اعوان، کاظمی سادات، راجا، منہاس اور دیگر ذاتیں اس گاؤں کی رہائشی ہیں۔ تعلیم کی شرح 90 فیصد ہے۔ لڑکوں کے لیے ایک پرائمری اسکول اور ایک ہائر سکینڈری اسکول ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے بھی ہائی اسکول موجود ہے۔ لڑکوں کا ہائی اسکول پاکستان کے معروف تاجر سہگل خاندان نے بنوایا تھا۔ قصبے کے لوگوں کی اکثریت زراعت سے منسلک ہے۔ جبکہ ایک قابل ذکر تعداد فوج میں بھی شامل ہے۔ یونین کونسل کھوتھیاں، ربال، سرکال مائر اور بڈیالگھنوال،چک کھارک، کھیوال، گھوکل اور موہڑہ گجراں پر مشتمل ہے،
قصبے کی کل آبادی 5ہزار نفوس سے زائد ہے۔