سہیل عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سہیل عباس
ذاتی معلومات
پیدائش (1975-06-09) 9 جون 1975 (age 48)
کراچی، سندھ، پاکستان
کھیل کا مقام Left Full Back
سینئر کیریئر
سال ٹیم ظہور (گول)



2005
2005-2010
حبیب بینک
واپڈا
Bank Simpanan Nasional
حیدرآباد سلطانز
HC Rotterdam
KL Hockey Club
78 (-)
- (-)
7 (8)
-(-)
قومی ٹیم
1998-present پاکستان مردوں کی قومی ہاکی ٹیم 350 (348)

خانہء معلومات آخری بار اپڈیٹ گیا: 9 August 2012

سہیل عباس 9 جون 1977ء کراچی، پاکستان میں پیدا ہونے والے پاکستان کے موجودہ کپتان اور ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں۔ سہیل عباس کا شماردنیا کے سب سے بہترین پینلٹی کارنر میں کیا جاتا ہے۔ سہیل عباس انفرادی طور پر دنیا کے سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ سہیل عباس کے اب تک انفرادی گول کی تعداد 345 ہے (2012ء-2013ء[حوالہ درکار]

سہیل عباس نے حبیب پبلک اسکول، کراچی میں تعلیم حاصل کی۔[1]

کیرئر[ترمیم]

سہیل عباس 1995ء میں پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔ سہیل ایک ایک کھیلوں سے وابستہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید افتخار حسین ایک سابق فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ آپ کے چھوٹے بھائی جو کے معلومات اور ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں وہ بھی ایک پیشہ ور فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ بقول سہیل عباس اُنھوں نے اپنے چچا صفدر عباس کو دیکھ کر ہاکی کھیلنی شروع کی تھی۔ سہیل کے چچا صفدر عباس بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سہیل کے چچا صفدر عباس 1974ء کے عالمی کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھے اور وہ 1974ء کے عالمی کپ میں سب سے کم عمر کھلاڑی تھے اُنھوں نے ارجنٹینا کے خلاف پاکستان کی طرف سے پہلا گول کیا تھا۔ سہیل عباس پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے پاکستان واپڈا کی طرف سے کھیل چُکے ہیں۔ سہیل عباس کا ایک ریکارڈ یہ بھی ہے کے وہ پوری دنیا میں ایک سال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔[حوالہ درکار]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

[1] [2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ proudpak.pk (Error: unknown archive URL) [3]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nation.com.pk (Error: unknown archive URL) [4]