سہیل عنایت اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سہیل عنایت اللہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1958ء (عمر 65–66 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریلیا[1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مستقبل دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت میکوری یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


سہیل عنایت اللہ (Sohail Inayatullah) پاکستانی نژاد آسٹریلوی مسقبل دان (Futurist) ، محقق ، لکھاری اور مستقبلیات کی ایک مشہور تکنیک کازل لیئرڈ اینالیسس (Causal Layered Analysis) کے موجد ہیں آپ تائپی ، تائیوان میں تمکانگ یونیورسٹی کے گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں۔ [2] [3]

سوانح حیات[ترمیم]

1958 میں لاہور ، پاکستان میں ڈاکٹر عنایت اللہ کے ہاں پیدا ہوئے جنھوں نے اقوام متحدہ کے لیے ایک محقق طور پر کام کیا ۔ آپ کی والدہ صوفی طریقت کی پاپند ہیں ۔ سہیل کے پروش امریکا، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک میں ہوئی ۔ سہیل عنایت اللہ کو جن شخصیات نے متاثر کیا ان میں جیمز ڈیٹور، جوہان گالتنگ، ولیم ارون تھامسن اور خاص طور پر پی آر سرکار شامل ہیں۔ [4]

ادبی خدمات[ترمیم]

سہیل عنایت اللہ مستقبلیات(Futures Studies) کی ایک منفرد تکنیک کازل لیئرڈ اینالیسس (Causal Layered Analysis) کے موجد کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہو رہیں۔ کازل لیئرڈ اینالیسس کے بنیادی چار جز (Four Layers) ہیں جن کو برسروئے کار لا کے موجودہ نظام کو مستقبل کے حساب سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ [5] ۔ انھوں نے اپنی اس تکنیک کو TEDx ٹاک میں بھی پیش کیا ۔

اس کے علاوہ انھوں نے مستقبلیات کی چند اور تکنیکیں فیوچرز ٹرائینگل (Futures Triangle)[6] , Future Scenario Method [7] اور Change Progression Scenario Method کو بھی تخلیق کیا ہے۔ [8] فیوچر سیناریو میتھڈ سہیل اورایوانا میلوجویچ(Ivana Milojević) کے ساتھ مل کر تخلیق کی ہے۔

تمکانگ یونیورسٹی میں اپنے فرائض منصبی کے علاوہ، عنایت اللہ Sejahtera Center for Sustainability and Humanity، IIUM، ملائیشیا میں یونیسکو کے فیوچر اسٹڈیز کے چیئر ہیں، 2016 سے 2021 تک، آپ USIM، ملائیشیا میں فیوچر اسٹڈیز میں یونیسکو کے چیئر تھے۔ وہ سن 2011 سے 2014 تک سینٹر فار پولیسنگ، انٹیلی جنس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم، میکوری یونیورسٹی ، سڈنی، میں منسلک پروفیسر اور سن شائن کوسٹ یونیورسٹی (سوشل سائنسز اور آرٹس کی فیکلٹی) میں منسلک پروفیسر بھی رہے۔ [3]

عنایت اللہ ڈاکٹر ایوانا میلوجویچ کے ساتھ تعلیمی تھنک ٹینک Metafuture.org کے شریک بانی بھی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب BnF catalogue général — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2017 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ
  2. "專任師資"۔ Tamkang University۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021 
  3. ^ ا ب "Sohail Inayatullah"۔ School of International Futures۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2014 
  4. José M. Ramos, From Critique to Cultural Recovery: Critical Futures Studies and Causal Layered Analysis, Australian Foresight Institute, Swinburne University of Technology, 2003, p. 34
  5. "Causal Layered Analysis"۔ Scenarios for Sustainability Recipes۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2014 
  6. Chris Riedy (2017-06-15)۔ "The futures triangle"۔ Medium (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2022 
  7. Sohail Inayatullah۔ "Futures Studies: Theories and Methods"۔ OpenMind (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2022 
  8. "Asia-Pacific Futures in 2040 : raising ambitions for a healthy environment"۔ ESCAP (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2022