سی++

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سی++ (پروگرامنگ زبان) سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
سی++
File:C_plus_plus.svg
پیراڈائم Multi-paradigm: procedural, functional, آبجیکٹ اوریئنٹڈ, generic[1]
اشاعت 1983؛ 34 برس (1983)
ڈیزائنر بیارن سٹروسٹروپ
مستحکم اشاعت ISO/IEC 14882:2014 (15 دسمبر 2014؛ 2 سال قبل (2014-12-15))
شعبہ تحریر Static, nominative, partially inferred
اہم اطلاقات LLVM Clang, GCC, مائیکروسافٹ وژیول سی++, Embarcadero C++Builder, انٹیل سی++ کمپائلر, آئی بی ایم ایکس ایل سی++
متاثر ایڈا, ALGOL 68, [[سی]], CLU, ML, سیمولا
موثر Ada 95, سی#,[2] سی99, Chapel,[3] ڈی, جاوا,[4] Lua, پرل, پی ایچ پی, پائیتھن, رسٹ, Nim [حوالہ درکار]
اطلاقی زبان C++
فائل کی توسیع .cc .cpp .cxx .C .c++ .h .hh .hpp .hxx .h++
ویب سائٹ isocpp.org
Wikibooks logo C++ Programming بر ویکی کتب

سی++ (سی پلس پلس) عمومی مقاصد کی حامل پروگرامنگ زبان ہے جو سی پروگرامنگ زبان کی توسیع سے وجود میں آئی ہے۔ یہ پروگرامنگ زبان آبجیکٹ اوریئنٹڈ، امپیریٹو اور جینیرک خصوصیات کی حامل ہے۔ بیارن سٹروسٹروپ (Bjarne Stroustrup) نے 1979ء میں اے ٹی اینڈ ٹی بیل لیباریٹری (AT&T Bell Labs) میں سی پروگرامنگ زبان کو بہتر بنانے کے لیے اس میں اضافے کے دوران سی پلس پلس پروگرامنگ زبان کو تیار کیا تھا۔ شروع میں سی++ کو "کلاسز کے ساتھ سی" (C with classes) کہا جاتا تھا کیونکہ اس میں سی زبان کی تمام خصوصیات کے ساتھ کلاسز کا تصور بھی تھا۔ 1983ء میں اسے سی پلس پلس کا نام دیا گیا۔

ہائیر لیول لینگوئج اور لوئیر لیول لینگوئج کی خصوصیات کی حامل ہونے کے باعث اسے انٹرمیڈیٹ لیول لینگوئج بھی کہا جاتا ہے۔

سی++ سے کئی پروگرامنگ زبانیں ​متاثر ہیں جیسے کہ سی شارپ، ڈی، جاوا اور سی زبان کا نیا ورژن۔ بہت سے فروخت کنندہ، سی پلس پلس کمپائلر فراہم کرتے ہیں جیسے کہ فری سوفٹویر فاؤنڈیشن، انٹیل، مائیکروسافٹ اور آئی بی ایم۔

تاریخ[ترمیم]

1979ء میں پی ایچ ڈی کے تھیسس پر کام کے دوران سیمولا پروگرامنگ زبان بیارن سٹروسٹروپ کے زیر استعمال تھی۔ سیمولا وہ پہلی پروگرامنگ زبان تھی جس میں آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ کی خصوصیات موجود تھیں، جو سوفٹویر ڈیویلپمینٹ کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیکن یہ زبان عملی طور پر بہت سست روی سے کام کرتی تھی۔ لہذا انہوں نے کلاسز کے ساتھ سی پر کام شروع کیا جس کا مقصد سی زبان میں آبجیکٹ اورینٹڈ خصوصیات کا اضافہ تھا۔

کلاسز کے ساتھ سی کا پہلا کمپائلر سی فرنٹ (Cfront) تھا جسے 1993ء تک استعمال کیا جاتا رہا۔ 1983ء میں کلاسز کے ساتھ سی کو سی++ کا نام دیا گیا اور اس کا پہلا ایڈیشن 1985ء میں منظر عام پر آیا۔ 1989ء میں سی++2.0 پیش کیا گیا اور 1991ء میں اس ایڈیشن کو اپ گریڈ کیا گیا۔ 1998ء میں سی++ معیارات کمیٹی نے آئیسو کے لیے سی++ کا پہلا بین الاقوامی معیار جاری کیا جسے سی++98 کہا جاتا ہے۔ 2003ء میں سی++ کا نیا معیار جاری کیا گیا۔ 2011ء میں سی++11 معیار جاری کیا گیا جس میں کئی نئے فیچرز متعارف کروائے گئے۔ دسمبر 2014ء میں چند ایک تبدیلیوں کے ساتھ سی++14 پیش کیا گیا۔


حوالہ جات[ترمیم]

  1. Stroustrup، Bjarne (1997). "1". The C++ Programming Language (Third ed.). OCLC 59193992. 
  2. Naugler، David (May 2007). "C# 2.0 for C++ and Java programmer: conference workshop". Journal of Computing Sciences in Colleges 22 (5). "Although C# has been strongly influenced by Java it has also been strongly influenced by C++ and is best viewed as a descendant of both C++ and Java.". 
  3. "Chapel spec (Acknowledgements)". Cray Inc. 2015-10-01. اخذ کردہ بتاریخ 2016-01-14. 
  4. Harry. H. Chaudhary (28 July 2014). "Cracking The Java Programming Interview :: 2000+ Java Interview Que/Ans". اخذ کردہ بتاریخ 29 May 2016.