سیارہ ڈائجسٹ
منیجنگ ایڈیٹر | نوید الاسلام |
---|---|
زمرہ | معلومات |
دورانیہ | ماہنامہ |
بانی | نوید الاسلام |
تاسیس | 1963ء لاہور |
پہلا شمارہ | فروری 1963ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سیارہ ڈائجسٹ لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک مقبول اردو رسالہ ہے۔
اجرا
[ترمیم]سیارہ ڈائجسٹ کا اجرا فروری، 1963ء میں لاہور سے عمل میں آیا۔ اس کے پہلے منیجنگ ایڈیٹر نوید الاسلام تھے اور اس کے حلقہ ادرات میں سلیم کیانی، آباد شاہ پوری، غلام حسین اظہر، نہال لاہوری اور عزیز احمد شامل تھے۔[1]
اغراض و مقاصد
[ترمیم]سیارہ ڈائجسٹ پہلے شمارے کے اداریے میں لکھا گیا تھا کہ سیارہ ڈائجسٹ کے اجرا کا اصل مقصد دنیا، زندگی اور انسانیت کے متعلق مفید علم کو زیادہ سے زادہ پھیلانا ہے۔ زندگی بسر کرنے، زندگی کو صحت مند بنانے اور زندگی سے پورا پورا حصہ پانے کے لیے آج انسان کو بے شمار معلومات کی ضرورت ہے۔ سیارہ ڈائجسٹ اس ضروری معلومات کو ایسے لطیف پیرائے میں پیش کرنا چاہتا ہے کہ بوڑھے اور بچے خواص اور عوام، شہری اور دیہاتی سب کے سب ان کو اچھی طرح سمجھ سکیں اور دماغ پر زور ڈالے بغیر انھیں جذب کرسکیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ص 210، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء