سیامک اطلسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سیامک اطلسی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1936 (عمر 82–83 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ارومیہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Iran.svg ایران  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار،  اداکار،  منظر نویس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

سیامک اطلسی ایرنی ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار، صداکار، ہدائت کار اور مصنف ہیں۔ وہ ایران کے علاقے ارومیاہ میں 25 جون 1936 کو پیداہوئے۔ انہوں نے بہت سے ایرانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دادؤدمیر باقری صاحب کی ہدایتکاری میں بننے والا تاریخی شاہکار اور یادگار ڈراما مختار نامہ میں سیامک اطلسی نے یزید بن معاویہ کے فوج کے سپہ سالار کی حیثیعت سے کام کیاہے۔ تاریخی طور پر یزید نے مسلم بن عقبہ کی سرکردگی میں ایک لشکر اہل مدینہ و مکہ والوں کی سرکوبی کے لیے رونہ کیاتھا مسلم بن عقبہ نے مدینہ فتح کرکے وہاں ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں اور مکہ کی طرف جا رہاتھا کہ فرشتہ اجل نے اس کی روح قبض کرلی جس کے بعد حصین بن نمیر کو فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیاگیا۔ ابن نمیر نے بھی مکہ پر سنگباری اور آتش زنی کی جس کی وجہ سے کعبہ کو بھی نقصان پہنچا۔ بالآخر مختار ثقفی کے ساتھ ایک جنگ میں یہ حصین بن نمیر بھی اپنے انجام سے دوچار ہوا۔ مختار نامہ سیریل میں ان تمام واقعات کو نہائت خوبصورتی کے ساتھ فلمبند کیاگیاہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

مختار نامہ (اردو ) دفتری تعارفی ویب سائٹ