مندرجات کا رخ کریں

سیتل چینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سیتل چینی جسے انگریزی میں آل اسپائس کہا جاتا ہے،[1][2] دراصل پیمینٹا ڈائیوئیکا (Pimenta dioica) نامی درمیانے قد کے درخت کا خشک، کچا پھل ہے۔ یہ درخت گریٹر اینٹیلز، جنوبی میکسیکو اور وسطی امریکا کا مقامی پودا ہے تاہم اب دنیا کے کئی گرم خطوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

”سیتل چینی“ کا نام سنہ 1621ء کے لگ بھگ انگریزوں نے ”آل اسپائس“ رکھا کیونکہ ان کے نزدیک اس کا ذائقہ بیک وقت دار چینی، جائفل اور لونگ کی خصوصیات کو یکجا کرتا تھا۔ تاہم عام غلط فہمی کے برعکس یہ مختلف مسالا جات کا مرکب نہیں بلکہ ایک واحد مسالا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. John Shakespear (1817). A Dictionary, Hindūstānī and English (بزبان انگریزی). author. p. 502.
  2. Mohideen Sheriff (1869). Supplement to the Pharmacopoeia of India (بزبان انگریزی). p. 121.