سیداحمد ایثار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

[1]سید احمد ایثار (25 جولائی 1932 ء جنوبی ہندوستان کے شہر بنگلور کے شاعر،مترجم اور نثر نگار ہیں۔ ہندوستانی محکمہ جنگلات (Indian Forest Service ) سے بطور ناظم جنگلات (Conservator of Forests) سنہ 1980ء میں وظیفہ یاب ہوئے۔ انھو ں نے مولانا جلال الدین رومی، شیخ سعدی، عمر خیام کی مکمل فارسی رباعیات اور اقبال کے مکمل (7) فارسی مجموعوں کا ترجمہ اردو زبان میں کیا۔ مثنوی مولانا جلال الدین روم کی پانچ جلدیں بھی انھوں نے فارسی سے اردو زبان میں ترجمہ کیں اور آخری جلد پر کام کر رہے ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

کرناٹک اردو اکادمی اوراتر پردیش اردو اکاد می نے انھیں بالترتیب2006 ء، 2012ء میں اعزازات سے نوازا۔ علاوہ ازیں ادارہ ادبِ اسلامی ہند، کرناٹک و گوا نے انھیں حفیظ میرٹھی اعزاز برائے 09-2008ء سے نوازا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سراغِ زندگی ( خود نوشت)، سید احمد ایثار آئی ایف ایس، اشاعت دسمبر 2014ء