سیدپور، اسلام آباد (انگریزی: Saidpur, Islamabad) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو اسلام آباد میں واقع ہے۔[1]
یہ اسلام آباد کی یونین کونسل نمبر ایک ہے نئی حلقہ بندی 2022ء کے مطابق اس میں فیصل مسجد ای سیون سیدپور، گوکینہ اور تلہاڑ شامل ہیں[2]
فیض آباد سے شمال کی طرف مارگلہ پہاڑ کے دامن سے منسلک بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ سید پور ہے راولپنڈی بنی سے شمال کو جانے والی سیدپورروڈ دور انگریز سے موجود تھی 1960ء میں اسلام آباد کے لیے زمینیں حاصل کر لی گئیں مگر لوگ اب بھی رہ رہے ہیں اور پرانے مالک گکھڑ دور میں دھنیال یہاں نجف پور اور بخشاہی سے آئے تھے اور مزارع تھے۔ [3]