سید امین الحق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید امین الحق
 

وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن
مدت منصب
6 اپریل 2020 – 10 اپریل 2022
صدر عارف علوی
وزیر اعظم شہباز شریف
رکن پاکستان کی قومی اسمبلی
آغاز منصب
13 اگست 2018
معلومات شخصیت
جماعت متحدہ قومی موومنٹ  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد
  • منزہ حق
  • مناہل حق
  • سید مصطفیٰ حق
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سید امین الحق ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ ایم کیو ایم (پی) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ کے بعد فی الحال وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ [1] [2]

انھوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی سے قبل دو مرتبہ قومی اسمبلی میں خدمات انجام دیں۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P) پارٹی کا حصہ اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں۔ [3]

سیاسی دور[ترمیم]

وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-251 (کراچی ویسٹ-IV) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ 6 اپریل 2020 کو انھیں وفاقی وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن مقرر کیا گیا۔ [4]

امین الحق 2018 کے عام انتخابات سے قبل 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے۔ وہ پہلی بار 16 نومبر 1988 کو این اے 194 (کراچی ایسٹ lll) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ [5] اس کے بعد وہ 1990 میں اسی حلقے سے منتخب ہوئے۔


بیرونی ربط[ترمیم]

"Syed Amin Ul Haque"، ذاتی تفصیل از سرکاری ویب سائٹ، قومی اسمبلی پاکستان، اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2022 

مزید پڑھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Aminul Haque sworn in as Federal Minister for Information Technology"۔ ARY NEWS (بزبان انگریزی)۔ 2020-04-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2021 
  2. "MINISTRY OF INFORMATION TECHNOLOGY & TELECOMMUNICATION"۔ moitt.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2020 
  3. "MQM-P vows support to Balochistan quake victims"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2021-10-11۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2021 
  4. "PM Imran changes portfolios of Khusro Bakhtiar, Hammad Azhar in latest cabinet reshuffle"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2021 
  5. "8TH NATIONAL ASSEMBLY FROM 1988 TO 1990 LIST OF MEMBERS AND ADDRESSES" (PDF)۔ قومی اسمبلی پاکستان۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2021