سید حامد میاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

[حوالہ درکار]

ولادت[ترمیم]

آپ 1345ھ بمطابق 1926ء کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

آپ نے حفظ قرآن اور درس نظامی کی کئی کتابیں مرادآباد میں پڑھیں۔ پھر دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور دورہ حدیث پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔

مشہور اساتذہ[ترمیم]

آپ کے اساتذہ میں مشہور عالم دین مولانا عبد السمیع، عبد الحق مدنی، مفتی محمد شفیع عثمانی، مولانا ادریس کاندھلوی، اعزاز علی امروہی، سید حسین احمد مدنی، شامل ہیں۔

تدریس[ترمیم]

1952ء میں لاہور آئے ارو جامعہ اشرفیہ میں مدرس مقرر ہوئے۔ بعد میں ایک مدرسہ احیاءُالعلوم قائم کیا۔ پھر جلد ہی جامعہ مدینہ کے نام سے ایک بڑی درسگاہ کی بنیاد رکھی، جہاں درس حدیث کا سلسلہ شروع کیا اور آخری عمر تک شیخ الحدیث اور مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

بیعت و اجازت[ترمیم]

فراغت کے بعد سید حسین احمد مدنی سے بیعت ہوئے اور منازل سلوک طے کرنے کے بعد خلافت و اجازت حاصل کی۔

تصانیف[ترمیم]

  • تسہیل الصرف و النحو،
  • ذکر جمیل

اہم کارنامے[ترمیم]

  • آپ نے تحریک نظام اسلام اور تحریک ختم نبوت میں اہم کردار اد کیا۔
  • ایک عرصہ تک جمیعت علمائے اسلام کے امیر بھی رہے اور عمر بھر باطل نظریات کے خلاف کوشاں رہے۔
  • جامعہ مدینہ لاہور کی طرف سے ایک ماہنامہ انوار مدینہ بھی جاری کیا جو ایک عرصہ تک آپ کی ادارت میں شائع ہوتا رہا۔

وفات[ترمیم]

2 مارچ 1988ء بمطابق رجب المرجب 1407ھ کو آپ نے وفات پائی۔

حوالہ جات[ترمیم]