سید زین العابدین چشتی اجمیری
Jump to navigation
Jump to search
سید زین العابدین چشتی اجمیری | |
---|---|
دیوان حویلی، درگاہ اجمیر شریف، اجمیر | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | اجمیر |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
درستی - ترمیم ![]() |
سید زین العابدین چشتی اجمیری درگاہ اجمیر شریف، اجمیر کے دِیوان (روحانی پیشوا ) یعنی سجادہ نشین ہیں۔ عدالت عظمیٰ بھارت کے مطابق اِس عہدے کی بنیاد خواجہ معین الدین چشتی نے رکھی۔ خواجہ معین الدین چشتی کے جانشینوں کو درگاہ دِیوان بھی کہا جاتا ہے۔
خاندانی پس منظر[ترمیم]
سید زین العابدین خواجہ معین الدین چشتی کی اولاد میں بائیسویں پشت پر ہیں۔ عدالت عظمیٰ بھارت کی منظور کردہ درگاہ خواجہ صاحب ایکٹ، 1955ء کے مطابق اُنہیں درگاہ اجمیر شریف کے قانونی وارث کی حیثیت حاصل ہے۔
سرگرمیاں[ترمیم]
دیوان سید زین العابدین دیگر مزارات پر بھی حاضری دیتے ہیں اور عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کرتے ہیں۔ شیو سینا کے صدر اُدھو ٹھاکرے نے بیان دیا تھا کہ: اُن کی عوامی سرگرمیوں کے نتیجے میں حکومت ہند اُنہیں بھارت رتن سے نوازے۔