مندرجات کا رخ کریں

سید ظفر احسن بہرائچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید ظفر احسن بہرائچی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 نومبر 1959ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہرائچ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد شاہ سید اعزاز الحسن بہرائچی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر اسلم شاہ بہرائچی   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سید ظفر احسن نقشبندی ندوی (پیدائش: 20 نومبر 1959ء) خانقاہ نعیمیہ بہرائچ کے موجودہ سجادہ نشین، ایک بھارتی عالم دین، مصنف اور روحانی رہنما ہیں۔

ابتدائی و تعلیمی زندگی

[ترمیم]

سید ظفر احسن بہرائچی کی ولادت 20 نومبر 1959ء کو بہرائچ میں ہوئی۔[1] انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سید شاہ اعزاز الحسن سے حاصل کی، جنھوں نے آپ کو قرآن مجید، عربی، فارسی اور اردو کی تعلیم دی۔ بعد میں آپ نے آزاد انٹر کالج بہرائچ سے انٹر اور کسان ڈگری کالج سے ایم اے (اردو) کیا۔ انھوں نے دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت کی سند حاصل کی اور بعد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں ایم فل کے لیے داخلہ لیا۔[2]

عملی زندگی

[ترمیم]

انھوں نے 17 سال کی عمر میں خانقاہ کی مسجد مولسری میں امامت کا آغاز کیا۔ انھوں نے شاہ ابو الحسن زید فاروقی اور اپنے والد سے بیعت اور خلافت حاصل کی۔ والد کی وفات کے بعد 2007ء میں وہ خانقاہ کے سجادہ نشین مقرر ہوئے۔ وہ خانقاہ نعیمیہ کی روحانی اور تعلیمی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔[2]

تصانیف

[ترمیم]

سید ظفر احسن بہرائچی کی اب تک دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں:[2]

  • سلطان الشہداء حضرت سید سالار مسعود غازی (2011ء)
  • آثار مرزا مظہر جان جاناں شہید (2015ء)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "سید ظفر احسن بہرائچی کا پروفائل"۔ ریختہ۔ اخذ شدہ بتاریخ یکم جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ رسائی= (معاونت)
  2. ^ ا ب پ جنید احمد نور (2021ء)۔ بہرائچ ایک تاریخی شہر (پہلا ایڈیشن)۔ بہرائچ، بھارت: جنید احمد نور۔ ج دوم۔ ص 445–446 – بذریعہ ریختہ (ویب سائٹ)

بیرونی روابط

[ترمیم]