قائم علی شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سید قائم علی شاہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
قائم علی شاہ
سید قائم علی شاہ.jpg
ذاتی تفصیلات
پیدائش سید قائم علی شاہ
قومیت پاکستانی
سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی
رہائش وزیراعلیٰ ہاؤس, کراچی (سرکاری)
ذریعہ معاش سیاستدان
پیشہ کاروبار
مذہب اسلام

سید قائم علی شاہ سندھ کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سربراہ ہیں۔وہ سابقہ وزیر صنعت اور وزیر کشمیر بھی رہ چکے ہیں۔وہ خیرپور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

قائم علی شاہ رمضان علی شاہ گیلانی کے گھر پیدا ہوئے۔ ناز ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شاہ صاحب کی شادی وہ گئی۔ بی اے کراچی یونیورسٹی سے کیا۔ ایس ایم لاً کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

سیاسی زندگی[ترمیم]

خیرپور ضلعی کونسل کے چیرمین منتخب ہونے کے بعد 1967ء میں انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1970ء کے انتخابات میں انھوں نے خیرپور میں غوث علی شاہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جس پرذوالفقار علی بھٹو نے انھیں اپنی کابینہ میں شامل کر لیا۔ 1977ء میں ضیاءالحق کے برسراقتدار آنے کے بعد انھیں بھی گرفتار کر لیا گیا لیگن وہ پیپلز پارٹی سے وفادار رہے۔ اسی طرح 1990ء،1993ء،2002ء اور 2008ء کے انتحابات میں بھی وہ فاتح رہے۔انھیں تین بار وزیراعلیً سندھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔