سید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Sarkar Syed Muhammad Jaffar-Ul-Zaman Naqvi Al Bukhari[ترمیم]

تعارف[ترمیم]

( Sarkar Syed Muhammad Jaffar-Ul-Zaman Naqvi Al Bukhari ) سرکار سید جعفر الزمان نقوی البخاری 10 زیقعد 1370 ہجری بمطابق 13 اگست 1951 بروز سوموار کو ضلع لیہ میں اس دنیا میں تشریف لائے ـ آپ کے والد محترم کا نام سرکار سید طالب حسین نقوی البخاری دام ظلہ تعالٰی ہے، آپ کے دو بیٹے ہیں بڑے بیٹے کا نام سید باقر الزمان نقوی البخاری ہے جو ایک عالم، قادر الکلام شاعر قلندرانہ شخصیت کے مالک تھے ـسید جعفر الزمان نقوی البخاری کی شخصیت کے بارے میں لکھنے کے لیے تو ایک کئی جلدوں کی کتاب درکار ہے آپ "ملٹی تھاؤزنڈز ڈائمینشنل پرسنیلٹی" کے مالک تھے اس چھوٹی سی پوسٹ میں آپ کا تعارف کرانا تو ہرگز آپ کی شخصیت کے ساتھ انصاف نہیں ہے ـ اس تعارفی پوسٹ کو لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کچھ ظالم عناصر آپ کی ذات کے بارے میں بکواس کرتے رہتے ہیں سو یہ ان کے پراپیگنڈے کا ایک منہ توڑ جواب اور آپ کی ذات اور علم و عرفان کے پیاسوں کے لیے ایک تسلی اور دلاسہ ہے یا پھر اگر کوئی شخص ان کے بارے میں نہیں جانتا اس کو کچھ آگاہی مل سکے۔

میں آپ کو ذاکر و خطیبِ امام زمانہ ص کہوں؟؟[ترمیم]

آپ کی مجالس کی آڈیوز اور ویڈیوز کی تعداد 507 جو مختلف موضوعات پر ہیں جن میں زیادہ تر موضوع وہی ہے جو اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے یعنی امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جو روحانیات و عرفانیات سے لبریز ہیں اور علم، ادب ، معرفت امام زمانہ ص کے پیاسوں کے لیے ایک چشمۂِ آب حیات کی مثل ہیں ـ[1]

انبیا ماسلف کے موضوع پر آپ کی 9 مجالس موجود ہیں جن میں آپ نے مختلف انبیا جو عرب، ایران اور ہندوستان میں تشریف لائے تھے ان کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے ـ

میں آپ کو محقق یا تاریخ دان لکھوں؟[ترمیم]

آپ نے امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ اقدس ملکۂ روم صلواۃ اللہ علیہا اور ان عجل اللہ فرجہ الشریف کے خاندانِ پاک کے مکمل حالاتِ زندگی پر ایک نایاب کتاب "معدن العصمت في سيرة أُم القائم صلواة الله عليها" لکھی ہے جس میں امامِ زمانہ عج کی ہمشیرہ پاک اور امامِ زمانہ عج کی اولاد ذکر بھی ہے جبکہ ان ذوات کا ذکر تاریخ میں نہ ہونے کے برابر ہے ـ

کربلا کی ہسٹری پر پانچ جلدوں پر مشتمل ایک عظیم کتاب لکھی ہے "مجالس المنتظرین علىٰ روضة المظلومین" جو انسان کو ہزاروں کتبِ مقتل و تاریخ سے بے نیاز کر دیتی ہے، کیونکہ یہ وہ تاریخ کی مختلف الأصل روایات کی تحقیق سے حاصل ہونے والا جوہرِ نایاب ہے جس میں لاکھوں کتابیں سمائی ہوئی ہیں ـ اس سے پہلے کربلا پر بلاشبہ لاکھوں کتابیں لکھی گئی ہوں گی مگر یہ کام تجمیع روایات کی بنیاد پر ہوا ہے نہ کہ تحقيقی بنیاد پر، اس کے علاوہ بے شمار ایسی روایات جمع کر دی گئی تھیں جو بنو امیہ و بنو عباس کے زر خرید خود ساختہ راویان اور نام نہاد مؤرخین کی غلیظ ذہنی اختراعات کا مجموعہ تھیں ـ ان میں جو خاندان پاک ص کے بارے میں بے ادبی اور توہین کی روایات شامل تھیں ان کے بارے میں اپ نے باقاعدہ ثبوت اور دلیل سے بات کی ہے اور اس کے بارے میں عالمانہ انداز اپنایا، ریسرچ سے کام لیا اور پھر یہ بھی فرما دیا کہ یہ میری آج تک کی ریسرچ ہے اگر کوئی اور شخص تحقیق کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ـ[2]

میں آپ کو شاعر لکھوں؟؟[ترمیم]

شاعری کی کوئی ایسی صنف نہیں اور کوئی ایسی صنعت نہیں ہے جس میں آپ نے کلام نہ کہا ہو جبکہ بہت بڑے بڑے شاعروں کا پانچ چھ سے زیادہ صنائع اور اصناف میں کلام موجود نہیں ہے ـ آپ کی شاعری پر کافی کتابیں موجود ہیں ـ

آپ کی شاعری کا ریکارڈ جو موجود ہے اس کے مطابق آپ نے تقریباً 50 سے 70 نظمیں کہیں، 3133 قصائد کہے، 2133 بند کہے، 3079 نوحے کہے اور استغاثہ، دعائیں اور دیگر کلام کی تعداد 857 سے متجاوز ہے

اس کے علاوہ غزلیات پر بھی ان کی دو کتابیں پرنٹ ہو چکی ہیں اور کافی ابھی باقی ہیں۔آپ کا شاعرانہ کلام پاکستان کی قومی زبان اردو اور دیگر علاقائی زبانوں مثلاً پنجابی، سرائیکی، سندھی اور پشتو کے علاوہ عربی، فارسی، قدیم نابطی، ہندی اور سنسکرت میں ہے ـ[3]

میں آپ کو موسیقار لکھوں؟؟[ترمیم]

آپ جو بھی شاعرانہ کلام تحریر فرماتے تھے ساتھ اس کا راگ بھی تجویز فرما دیتے تھے اور اس کی دھن بھی تخلیق فرما دیتے تھے تا کہ وہ لوگ جو سُر میں پڑھنا چاہیں، ان کے لیے مشکل نہ پیش آئے ـ

عظیم موسیقار استاد غلام علی خان صاحب (بڑے) جن کو برصغیر کا سب سے بڑا خان صاحب کہا جاتا ہے، تقریباً تین سو راگوں پر عبور رکھتے تھے، جبکہ سید جعفر الزمان نقوی نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار راگوں کی نوٹیشن لکھی ہے اور ان کے بڑے بھائی سید باقر الزمان نے تین لاکھ کے قریب راگ دریافت کیے اور فرمایا کہ ابھی موسیقی کا پہلا باب مکمل نہیں ہوا ـ

آپ خوبصورت آواز کے مالک تھے اور خود، نوحہ خوانی، قصائد، نظمیں، استغاثہ، دعائیں وغیرہ منبر پاک پر پڑھتے تھے ـ

میں آپ کو سائنس دان لکھوں؟؟[ترمیم]

آپ کی سائنس کے دیگر موضوعات پر بہت سی تحریریں موجود ہیں اور آپ ان کو اپنی روز مرہ کی مجالس میں بیان فرماتے تھے اور انتہائی سادہ اور عام فہم انداز میں سامعین کو سمجھاتے تھے

میں آپ کو ماہرِ روحانیت و نفسیات کہوں؟[ترمیم]

بلاشبہ اس پر آپ کو بہترین دسترس حاصل تھی اور آپ باقاعدہ طور پر روحانیت کی کلاسیں لیتے تھے اور اس شعبہ میں آپ کے کثیر شاگرد موجود ہیں ـ اس سلسلے میں آپ کی کتابیں اور آپ کے دیے ہوئے لیکچر موجود ہیں ـ[4]

میں آپ کو مصوّر، ڈیزائنر یا انجنیئر کیا لکھوں؟[ترمیم]

آپ کے مصوری میں ایک تصویر مبارک ہے جو روضہ امام حسین علیہ الصلواۃ السلام کی شبیہ پاک ہے جو نگری جمن شاہ میں موجود ہے ـ

پھر آپ نے اسی تصویر کے مطابق امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا محل پاک تعمیر کرایا اور جس کے مینار آپ کے ہاتھوں سے نصب شدہ ہیں

کیا میں آپ کو مصنف کہوں؟؟[ترمیم]

آپ کی کتابوں کی تعداد جو پرنٹ ہو چکی ہیں پچاس کے قریب ہے اور 20 کے قریب ابھی زیرِ تکمیل ہیں ـ

عرفان امام زمانہ ص کے بارے میں تو آپ نے تقریباً ہر کتاب میں اور مجالس میں گفتگو کی ہے مگر عرفانِ اسمائے امام زمانہ ص کے موضوع پر آپ کی چار کتابیں جو اسماء القائم ص کے نام سے ہیں جن پر آپ نے اسم مبارک امام زمانہ ص جن میں سے کچھ اسماء پاک قرآن پاک میں بھی ہیں ابتدائی 182 اسماء پاک کے متعلق علم و ادب عرفان اور سائنسی نقطۂ نظر سے گفتگو کی ہے جو ایک چشمۂ عرفان ہے ـ باقی اسماءِ مبارک جو مختلف زیارات اور دعاؤں میں موجود ہیں، ان پر مشتمل ایک کتاب ہے جس میں تقریباً 1050 اسماء تحریر ہیں اور بہت خوبصورت جلد میں دستیاب ہے ـ

ایک کتاب انتصار ولایت عصر کے نام سے ہے جو کربلا کے کرداروں اور ولی العصر امام زمانہ ص کے دور کے کرداروں اور ان کے رویوں کے باہمی اتصال پر لکھی گئی ہے ـ جس میں بتایا گیا ہے کہ کربلا دین کی یونیورسٹی ہے جس طرح کربلائیوں نے اپنے ولی العصر امام حسین علیہ الصلواۃ والسلام کی نصرت میں قربانیاں دی ہیں بالکل ویسے ہمیں بھی آج اپنے امام زمانہ ص سے ایسا رویہ اپنانا چاہیے، یہ ایسی کتاب ہے جو انسان کو پریکٹیکلی دین کی طرف لے کر جاتی ہے ـ

آپ نے ایک کتاب انگریزی زبان میں تحریر فرمائی ہے جس کا نام The Last Reformer of The Word ہے ـ

جس میں آپ نے یہودی و نصرانی لوگوں کو تورات، زبور، انجیل اور دیگر صحائفِ انبیا کی روشنی میں امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی اطاعت، نصرت اور انتظار کی دعوت دی ہے جو بہت بڑی تعداد میں یورپ اور امریکا میں بھجوائی گئی ہے ـ

اس کے علاوہ آپ کی باقی کتابیں نثری ہوں یا شاعری معرفت امام زمانہ ص کا ایک بحرِ بے کنار ہے ـ

میں انھیں کیا کہوں؟؟[ترمیم]

آپ بہترین مصور تھے، پہلوانی، باڈی بلڈنگ، گھڑ سوار، شکار، ہرقسم کے اسلحہ کے استعمال کے بہترین ماہر اور بہترین نشانہ باز تھے ـ

آپ ایک بہترین حکیم تھے اور اس موضوع پر آپ کی تحریر کردہ ایک کتاب موجود ہے جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے ـ

آپ بہترین منجم تھے اور علمِ نجوم پر آپ کی ایک کتاب بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ـ

آپ بہترین پامسٹ تھے اور اس موضوع پر بھی آپ کی کتاب زیر تکمیل ہے ـ

علم الاعداد، علم الجفر، علم رمل، علمِ ہندسہ، علم شگون، علم الساعت اور ان سے متعلقہ جو 25 قسم کے علوم ہیں ان پر اور علمِ مراقبہ، ٹیلی پیتھی، ریکی اور فیتھ ہیلنگ وغیرہ جن کو آج پیراسائیکالوجیکل سائنسز کا درجہ مل چکا ہے جنھیں آج ماڈرن سائنس بھی تسلیم کر چکی ہے ان کے آپ بہترین مہارت رکھتے تھے اور ان پر آپ کی گفتگو اور تحریریں موجود ہیں ـ[5]

آپ کمپیوٹر اور اس کے سافٹویئرز کے استعمال میں بہترین مہارت رکھتے تھے اور اپنی اکثر کتابوں کی کمپوزنگ اور ڈیزاننگ انھوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے کمپیوٹر پر کی ہے ـ

آپ سے روزانہ ملنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور آپ ان سے ان کی عقل کے مطابق گفتگو پسند فرماتے تھے اور جو کوئی شخص جس شعبہ زندگی سے تعلق رکھتا تھا اس سے اس شعبہ کے متعلق گفتگو کرتے تھے اور متعلقہ شخص یہ محسوس کرتا تھا کہ یہ تو مجھ سے زیادہ اس شعبہ کی مہارت اور معلومات رکھتے ہیں ـ

آپ کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا صرف اور صرف نصرتِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف تھا اور یہی آپ کی زندگی کا مقصد پاک تھا اور اسی کا آپ نے دوسروں کو ہمیشہ درس دیا ـ

آپ اپنے ملنے والوں کے لیے انتہائی شفیق اور مہربان تھے اور اپنی زندگی کو تعلیمات محمد آل محمد ص کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا ـ

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے کسی اسکول، کالج، یونیورسٹی یا مدرسہ سے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ ان کے پاس جو کچھ بھی تھا امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا عطا کردہ تھا ـ

آپ نے ساری زندگی نصرت امام زمانہ ص میں انتہائی مصروف گزاری اس وجہ سے آپ نے شادی بھی پسند نہیں فرمائی کہ جب تک امام زمانہ ص کا ظہور نہیں ہو جاتا پاک خاندان کے گھر میں خوشی نہیں ہوتی پاک خاندان آباد نہیں ہوجاتا، ذاتی خوشی حرام ہے

آپ تو دعاؤں کے بارے میں بھی فرماتے تھے کہ ایک ناصرِ امام عجل اللہ فرجہ الشریف کو دعا صرف اور صرف امام زمانہ ص کے ظہور، پاک خاندان کی آبادی اور قیامِ حکومتِ الہیہ کی کرنی چاہیے اور باقی ذاتی دعاؤں کو دعائے ظہور امام زمانہ ص پر قربان کر دینا چاہیے کہ یہی عین وفا ہے ـ

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انھوں نے اپنے آپ کو نہیں منوایا اور نہ ہی ان کا پیری مریدی والا روایتی نظام تھا ـ انھوں نے یہی درس کیا تھا کہ گلے صرف امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی اطاعت کا قلادہ (پٹہ) ہونا چاہیے ـ کسی غیر معصوم کی تقلید و

اتباع و اطاعت اور بنی اسرائیل کی طرح گوساله پرستی کا شرک نہیں کرنی چاہیے ـ ہم پر فقط اور فقط امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی اتباع، انھی کی اطاعت، انھی کے آگے سر جھکانا چاہیے ـ

کتابیں (تصانیف)[ترمیم]

(1) مجالس المنتظرین علیٰ روضتہ المظلومین (5 جلدیں) (اُردو) (سرائیکی) [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(2) The Last Reformer of the World (انگلش) [2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(3) کُلیات جعفرالزمان (حصہ اول) [3]

(4) زمان پامسٹری [4]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(5)مصباح القیافہ [5]

(6) گوہر روحانیات [6]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(7) اسرار العبدیات [7]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(8) نہج المعرفت فی اسماء القائم (4 جلدیں ) [8]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(9)با ادب با مراد بے ادب بے مراد [9]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(10) عصمت السیدات علیٰ غیر السادات [10]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(11) عرفانِ امامت [11]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(12) دینِ نصرت [12]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(13) عرفانیئے [13]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(14) صحیفہِ نصرت [14]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(15) کاروانِ ادعیہ [15]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(16) عرفانِ حجت [16]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(17) طریق المنتظرین [17]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(18) افکارُ المنتظرین [18]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(19) دعائے تعجیل فرج [19]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(20) شرح دعائے عہد [20]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(21) اِمتیاز العٰالین عن انواع العٰالمین [21]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(22) مِصباحِ شیعت [22]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(23) واحدانیت مُطلقہ [23]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(24) انتصارِ ولائتِ عصر [24]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(25) مُحسنینِ اسلام [25]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(26) لذتِ درد [26]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(27) معدن العصمت [27]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(28) انتصار مظلوم [28]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(29) کشکول [29]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(30) کِرچیاں [30]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(31) ہِیلاں [31]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(32) گستاخیاں [32]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(33) موعود الرُسل [33]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(34) داغِ ماتم (4 جلدیں) [34]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(35) قلندر نامہ [35]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(36) کنوز قصائد [36]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(37) آہیں [37]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(38) دہکتے احساس [38]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(39) زر پارے [39]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

(40) اہل البیت [40]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khrooj.com (Error: unknown archive URL)

وصال پاک[ترمیم]

6 زولحج 1423 ہجری بمطابق 8 فروری 2003 بروز ہفتہ رات کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار کرکے اس دارِ فانی کو چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی کی بارگاہ میں چلے گئے ـ

آپ کا مزار اقدس نگری پاک جمن شاہ ضلع لیہ میں ہے جو آج بھی آنے والوں کے لیے روحانیت اور نصرت امام زمانہ ص کا چشمہ ہے

دعا ہے کہ آپ کا پاک مقصد جلد سے جلد پورا ہو یعنی ظہور امام زمانہ ص ہو آمین ثم آمین

یا مولا العجل یا مولا العجل

مشعلیں لے لو کہ ہر گام پہ ظلمت ہو گی

ہر قدم پر تمھیں جعفر کی ضرورت ہوگی

تحریر

سید کوثر عباس ہمدانی[6]

  1. https://www.youtube.com/51214 https://www.youtube.com/playlist?list=PLhB0kyTmzAf8XYip5QGZmwRA3tFWlmRjw  مفقود أو فارغ |title= (معاونت); روابط خارجية في |website= (معاونت)
  2. http://khrooj.com/books/  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  3. "https://jamanshah.com/pdf-books-library/pdf-books-liberary/"۔ jamanshah.com  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  4. https://www.youtube.com/watch?v=eut3KjcPTUE&list=PLjytfhjigc4uu7kk605vFQnECV2rWw4lL&index=10&t=0s  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  5. http://khrooj.com/ jamanshah.com https://web.archive.org/web/20200607140707/http://khrooj.com/books/۔ 07 جون 2020 میں [http://khrooj.com/books/ https://jamanshah.com/pdf-books-library/pdf-books-liberary/ اصل] تحقق من قيمة |url= (معاونت) سے آرکائیو شدہ  مفقود أو فارغ |title= (معاونت); روابط خارجية في |website= (معاونت)
  6. Karwan.E.Intasar Pakistan کاروانِ انتصار پاکستان https://www.facebook.com/Karwan.E.Intasar.Pakistan/posts/1584013915018447/  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)