سید محمد جیون شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سید محمد جیون شاہ المعروف شاہ شیر سوار خانقاہ آلو مہار کے موسس اول ہیں۔

پیر سیدمحمدجیون شاہ نقوی
پیر سید محمد جیون شاہ نقوی کا مزار اقدس
ذاتی
مذہباسلام
والدین
مرتبہ
مقامآلو مہار
جانشینمحمد چنن شاہ نوری

سادات آلو مہار کے پہلے مشائخ میں سے ہیں۔امام علی نقی کی اولاد میں سے تھے ان کا خاندان خراسان میں حکومت کے اعلیٰ مناصب پر فائز تھا انھوں نے اعلیٰ عہدوں کو چھوڑ کر فقر و دریشی کے راستے کو اختیار کیا پہلے خاسان سے ہجرت کر کے پہلے بھکر اور اس کے بعد آلو مہار میں قیام کیا ۔
آپ کے والد بزرگوار کا نام نامی پیر سیدامیرشاہ نقوی البھاکری الشجاعی تھا-ایک روایت کے مطابق سید محمد جیون شاہ امام علی الحق سیالکوٹی کے زمانے میں ان کے ساتھ بسلسلہ تبلیغ و جہاد اس جگہ تشریف لائے اور اس علاقہ مین علم و عرفاں کی شمع روشن کی۔
ان کی یہ کرامت بہت مشہور ہے کہ شیر پر سواری اور سانپ کی چابک استعمال کرتے اسی وجہ سے انھیں شہ شیر سوار کے نام سے مشہور ہوئے۔[1]

اولاد[ترمیم]

آپ کے صاحبزادے پیر سید محمد رمضان شاہ ولی کامل اور درویش انسان تھے۔ پیدائش اولاد کے بعد گوشہ نشین ہو کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے کہا جاتا ہے کہ ملک عرب کی طرف روانہ ہوئے اور کبھی واپسی نہ ہوئے۔ [2] پیر سید محمد چنن شاہ نوری دائم الحضوری آپ کے پوتے تھے اور مادرزاد ولی تھے۔آپ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ امینیہ کے موسس اعلیٰ ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تذکرہ مشائخ آلو مہار شریف، سعید احمد مجددی، صفحہ: 364، مطبوعہ: تنظیم الاسلام پبلیکیشنز گوجرانوالہ
  2. "Tazkira Mashaikh e Allo Mahar Sharif Urdu Pdf Download"