سید ناصر حسین چشتی
Jump to navigation
Jump to search
سید ناصر حسین چشتی | |
---|---|
پیدائش |
سید ناصر حسین چشتی 1954ء کچا تاندلہ شریف پاکستان |
وفات |
5 جولائی، 2009ء کچا تاندلہ شریف پاکستان |
پیشہ | نعت خواں |
قومیت | پاکستان |
موضوع | اردو، شاعری، نعت |
نمایاں کام | حضور پر نور،تینوں در حضور تک لے چلاں،جلوے،لشکاں،کرناں،حسن حبیب،ضیائے مدینہ،سرور جاوداں،خیر الوریٰ،حسن کامل،مدینے دے نظارے۔ |
سید ناصر حسین چشتی معروف نعت گو شاعر جو اردو و پنجابی کے اپنے دور کا باکمال شاعر تھے۔
نام[ترمیم]
سید ناصر حسین چشتی ان کا تخلص تھا اصل نام سید ضیاء الحق ناصر تھا ۔
ولادت[ترمیم]
ناصر چشتی 1954ء کچا تاندلہ 410 گ ب تاندلیانوالہ فیصل آباد میں پیدا ہوئے والد کا نام سید عبد الحق شاہ تھا آپ اس علاقہ کی مشہور روحانی ہستی میر اولیاء کے پوتے تھے ۔
مقبول نعتیں[ترمیم]
ان کی مقبول عام نعتوں میں سے چند کے عنوان ہیں
ان کی یادوں کے پر سکوں لمحےغمزدوں کو قرار دیتے ہیں | تم تو کرتے ہو بات صرف اپنی وہ تو نسلیں سنوار دیتے ہیں | |
میر ی بات بن گئی ہے تیری بات کرتے کرتے | تیرے شہر میں آؤنگا میں تیری نعت پڑھتے پڑھتے |
مجموعہ کلام[ترمیم]
سید ناصر چشتی کے کئی مجموعہ ہائے کلام طبع ہو چکے ان میں سے
- حضور پر نور
- تینوں در حضور تک لے چلاں
- جلوے، لشکاں، کرناں
- حسن حبیب
- ضیائے مدینہ
- سرور جاوداں
- خیر الوریٰ
- حسن کامل
- مدینے دے نظارے۔ نام شامل ہیں ان کے متعدد ایڈیشنز بھی شائع ہو چکے ہیں۔[1]
وفات[ترمیم]
ناصر چشتی کی وفات5 جولائی 2009ءہے ان کا مزار کچا تاندلہ شریف ضلع فیصل آباد میں ہے۔
نمونہ کلام[ترمیم]
زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا | محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا | |
محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سُنو لوگو | یہ جِس مَن میں سما جائے وہ مَن میلا نہیں ہوتا | |
نبی کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی اُن کی | زباں میلی نہیں ہوتی سُخن میلا نہیں ہوتا | |
میرے آقا کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے | کبھی اہلِ محمد کا بدن میلا نہیں ہوتا | |
گُلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے | نبی کی نعت سُن لے تو چمن میلا نہیں ہوتا | |
جو نامِ مصطفےٰ چومیں نہیں دُکھتی کبھی آنکھیں | پہن لے پیار جو اُن کا بدن میلا نہیں ہوتا | |
میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے | ثنائے مصطفےٰ کرنے سے فن میلا نہیں |
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ حسن کامل ،سید ناصر حسین چشتی۔ نوریہ رضویہ پبلیکیشنز لاہور