سید یاور عباس بخاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید یاور عباس بخاری
تفصیل=
تفصیل=

صوبائی اسمبلی پنجاب کا منتخب رکن
آغاز منصب
15 اگست 2018
معلومات شخصیت
پیدائش 10 اکتوبر 1964ء (60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اٹک   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سید یاور عباس بخاری (انگریزی: Syed Yawar Abbas Bukhari) ایک پاکستانی سیاست دان جو اٹک شہر سے صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

سید یاور عباس بخاری 10 اکتوبر 1964ء کو اٹک کے ایک مذہبی اور سیاسی خاندان “ سادات کامرہ “ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم برن ہال اسکول ایبٹ آباد سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے۔

سیاسی خاندانی پس منظر[ترمیم]

سید یاور عباس بخاری کا خاندان شاندار سیاسی پس منظر رکھتا ہے۔ آپ کے والد سید منظور حسین بخاری، ذو الفقار علی بھٹو، جام صادق علی ،کرنل معمر قذافی اور دیگر کئی عالمی راہنماؤں کے قریبی رفقا میں سے ہیں۔

یاور بخاری کے چچا سید اعجاز حسین بخاری 1983ء سے سیاست میں سرگرم رہے۔ وہ سب سے پہلے ضلع کونسل اٹک کے چیئرمین منتخب ہوئے اور اس کے بعد صوبائی سیاست میں وارد ہوئے اور گذشتہ الیکشن تک مسلسل منتخب ہوتے رہے۔ اس بار ضعیف العمری کی بنا پر اپنے بھتیجے یاور بخاری کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ آپ کے دوسرے چچا سید واجد حسین بخاری سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔ اور ان کے بیٹے ذلفی بخاری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست اور تحریک کے سر گرم کارکن ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]