سیرت رسول عربی (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سیرت رسول عربی ﷺ:سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر نہایت مقبول ترین اورمستند معلومات پر مشتمل کتاب ہے۔

مصنف[ترمیم]

اس کتاب کے مصنف علامہ نور بخش توکلی ہیں۔

کتاب کا خاکہ[ترمیم]

سیرت رسول عربیﷺ ایک مقدمہ، دس ابواب اور ایک خاتمہ پر مشتمل ہے۔

  • مقدمہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔
  • پہلے حصے میں ملک عرب کا جغرافیہ بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں عرب کی قدیم تاریخ کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
  • پہلا باب: برکات نور محمدیﷺ
  • دوسرا باب: حضور سید عالمﷺ کا نسب شریف اور ولادت با سعادت سے بعثت تک کے حالات
  • تیسرا باب: بعثت شریفہ سے ہجرت تک
  • چوتھا باب: ہجرت سے وصال تک
  • پانچواں باب: وصال مبارک اور حلیہ مبارک
  • چھٹا باب: اخلاق عظیمہ
  • ساتواں باب : معجزات نبیﷺ پر مشتمل ہے۔
  • آٹھواں باب: نبی اکرمﷺ کے فضائل وخصائص، اس باب میں حضور سرور عالمﷺ کی ایک سو پچیس خصوصیات بیان کی گئی ہیں اور قرآن پاک سے پندرہ ایسی مثالیں پیش کی گئی ہیں کہ کفار نے نبی اکرمﷺ پر اعتراض کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب دیا۔
  • نواں باب: ازواج مطہرات اور اولاد کرام
  • دسواں باب: امت پر آنحضرتﷺ کے حقوق سے بحث کرتا ہے۔
  • خاتمہ: نبیﷺ سے حیات طیبہ میں ولادت سے پہلے اور وصال شریف کے بعد دنیا و آخرت میں توسل اور استقامت کے مستحسن ہونے کا اثبات، اس کتاب میں حواشی کا بھی التزام کیا گیا ہے۔

طابع[ترمیم]

سیرت رسول عربیﷺ‘ نوربخش توکلی کی تصنیف ہے۔ ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور کی طبع شدہ ہے کتاب کے کل صفحات کی تعداد 550 ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سیرت رسول عربی، پروفیسر نور بخش توکلی، ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور