سیزاریئن
سیزاریئن | |||||
---|---|---|---|---|---|
![]() سیزاریئن | |||||
فرعون مصر | |||||
2 ستمبر 44 ق م – 12 اگست 30 ق م مع قلوپطرہ | |||||
پیشرو | قلوپطرہ | ||||
جانشین | آگستس (بطور رومی شہنشاہ) | ||||
| |||||
یونانی | Πτολεμαῖος ΙΕʹ Φιλοπάτωρ Φιλομήτωρ Καῖσαρ، Καισαρίων | ||||
نقل حرفی | Ptolemaĩos Philopátōr Philomḗtōr Kaĩsar, Kaisaríōn | ||||
خاندان | جولیو کلاڈیوی خاندان | ||||
شاہی خاندان | بطلیموسی | ||||
والد | جولیس سیزر | ||||
والدہ | قلوپطرہ | ||||
پیدائش | 23 جون 47 ق م | ||||
وفات | مبینہ 23 اگست 30 ق م (عمر 17) | ||||
تدفین | اسکندریہ |
سیزاریئن یا بطلیموس پانزدہم یا بطلیموس پانزدہم فیلوپاتر فیلومیتر سیزر (یونانی زبان: Πτολεμαῖος Φιλοπάτωρ Φιλομήτωρ Καῖσαρ) (پیدائش: 23 جون 47 ق م– وفات: 23 اگست 30 ق م) آخری فرعون مصر تھا جو اپنی والدہ ملکہ قلوپطرہ کے ساتھ بحیثیت مشترکہ فرعون حکومت کرتا رہا۔ قلوپطرہ نے 44 ق م میں سیزاریئن کو مصر کا مشترکہ حکمران مقرر کیا۔ سیزاریئن قلوپطرہ اور جولیس سیزر کا بیٹا تھا۔ وہ مصر کے یونانی شاہی بطلیموسی خاندان کا آخری فرد تھا۔