سیف الدین حسام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں


معروف دست شناس ، صحافی اورادیب سیف الدین حسام کا تعلق لدھیانہ ( مشرقی پنجاب ۔ ہندوستان ) سے ہے۔ ۱۹۰۰ کی دہائی میں غبار کے نام سے ایک مختصرادبی رسالے کا اجرا جہلم سے کیا جو اپنے اختصار کے باوجود سیاسی، صحافتی اور ادبی اہمیت کا حامل تھا۔ سیف الدین حسام غبار کے اداریے میں عموما سیاسی یا اخلاقی مسائل کو گرفت میں لیتے۔ کچھ عرصہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ دست شناسی پر ان کی کتاب ہتھیلی کی زبان ادبیت کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ ودرنگ ہائٹس سمیت کئی انگریزی ناولوں کے تراجم کیے۔